Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت عوامی تحریک کے یوم شہداء پر تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے انتشار پھیلے، الطاف حسین


حکومت عوامی تحریک کے یوم شہداء پر تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے انتشار پھیلے، الطاف حسین
 Posted on: 8/10/2014
حکومت عوامی تحریک کے یوم شہداء پر تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے انتشار پھیلے، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم شہداء کے موقع پر تمام شرکاء میں کھانا اور پانی تقسیم کرے گی
رات گئے منہاج القرآن کے دفتراور طاہر القادری کی رہائشگاہ پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے حملہ اور بے ہوش کرکے گرفتاری کی اطلاعات پر اظہار تشویش، دعاہے کہ یہ اطلاعات غلط اور بے بنیاد ثابت ہو
روکاٹیں ہٹانے پر حکومت پنجاب کا مشکور ہوں،
کارکنان کی مزید شہادتوں پر شہداء کے لواحقین، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور عوامی تحریک کے کارکنان سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی اظہار افسوس، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا
ہفتے اور اتوارکی درمیانی رات الطاف حسین کی نجی ٹی وی چینل (ARY) سے خصوصی گفتگو
لندن:۔۔۔10؍اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب حکومت اورعوامی تحریک سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار ہرگز نہ کیاجائے اورایسے اقدامات سے نہ اٹھائے جائے جن سے انتشار پھیلے۔انہوں نے منہاج القرآن کے دفتراور ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائشگاہ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمیکل گراکرتمام لوگوں کوبے ہوش کرنے اوربے ہوشی کی حالت میں ان کی گرفتاری کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ غلط اقدام ہے اورمیری دعاہے کہ یہ اطلاعات غلط ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ لاہورکی خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ آج عوامی تحریک کے تحت منائے جانے والے یوم شہداء کے تمام شرکاء میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا اور پانی پہنچایاجائیگا۔ان خیالات کااظہارجناب الطاف حسین نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نجی ٹی وی چینل(اے آروائی)سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہداء منایاجارہاہے ۔انہوں نے چینل کے توسط سے پاکستان خصوصاًلاہورکے عوام سے اپیل کی کہ یوم شہداء میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میںیہ فیصلہ کیاہے کہ لاہورمیں منہاج القرآن کے تحت یوم شہداء کے تمام شرکاء میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانااور پینے کاپانی تقسیم کیاجائے گا۔ انہوں نے لاہورکی سڑکوں پرلگائے گئے کنٹینراورروکاٹیں ہٹانے پرحکومت پنجاب سے تشکر کا اظہارکرتے ہوئے اپیل کی کہ منہاج القرآن اور ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری کے گھرجانے والے راستوں سے بھی روکاٹیں ہٹادی جائیں ۔انہوں نے لاہورشہراورگردونواح کے علاقوں میں موجود ایم کیو ایم کے تمام کارکنان کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر لاہور پہنچیں تاکہ کھانے پینے کی تقسیم کے کاموں میں حصہ لیں۔جناب الطا ف حسین نے عوامی تحریک کے مزید کارکنان کی شہادت کے واقعات پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے سوگوار لواحقین، عوامی تحریک کے کارکنان خصوصاً طاہرالقادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پر تشددواقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پربھی افسوس کااظہارکیااوران کی مغفرت کی دعا کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ باہمی تصادم میں عوامی تحریک کے کارکن مریں یا پولیس اہلکارجوبھی مرے وہ پاکستانی ہے اوریہ پاکستان کانقصان ہے۔انہوں نے عوامی تحریک اورپنجاب پولیس سے اپیل کی کہ تشددسے گریزکریں اورتشددکاسامان پھینک دیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے پاس اسی اطلاعات آئی ہیں کہ رات گئے نمازفجرسے پہلے یااس وقت منہاج القرآن کے دفتراورڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری صاحب کی رہائشگاہ پرہیلی کوپٹرکے ذریعے حملہ کرنے کا پلان بنایاگیاہے اور طاہرالقادری صاحب کی رہائشگاہ پر کیمیکل پھینکیں جائیں گے جس سے وہاں موجودسب لوگ بے ہوش ہوجائیں تاکہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کرلیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ کریںیہ اطلاعات غلط ثابت ہوں اوراگریہ اطلاعات درست ہیں تویہ انتہائی خطرناک اقدام ہے جس سے مزیدانتشارپھیلے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسااقدام ہرگزنہ اٹھایاجائے جوجلتی پر تیل ثابت ہوں،شمالی وزیرستان میںآپریشن ضرب عضب جاری ہے جہاں پاک افواج ملک کی بقاء وسلامتی کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ایسے میں اس قسم کے اقدامات سے ملک کوشدید نقصان پہنچ سکتاہے۔

12/10/2016 6:22:01 PM