Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھکر میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی ہلاکت کے واقعہ پر ڈاکٹر طاہرالقادری سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت


بھکر میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی ہلاکت کے واقعہ پر ڈاکٹر طاہرالقادری سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 8/8/2014 1
بھکر میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی ہلاکت کے واقعہ پر ڈاکٹر طاہرالقادری سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
پولیس کی جانب سے پرامن قافلوں پر تشدد اور فائرنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔ الطاف حسین
حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پر گریز کرے۔ الطاف حسین
اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کریں
انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچانے سے ہر ممکنہ اجتناب کیا جائے۔ الطاف حسین
پاکستان عوامی تحریک کے زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کیلئے الطاف حسین کی دعائے صحت
لندن۔۔۔8،اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہر بھکر میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کے جاں بحق ہونے اور متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ بھکر سے آنے والے پر امن قافلوں پر پولیس تشدد اور فائرنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے ایک بارپھر حکومت سے کہاکہ ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیاجائے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنااحتجاج ضرور کریں لیکن جہاں بھی کریں آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن طریقہ سے کریں اور انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچانے سے ہر ممکنہ اجتناب کریں۔جناب الطاف حسین نے بھکرمیں کارکن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے کارکن کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مرتبہ عطا کرے، مرحوم کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔آمین

12/7/2016 8:20:26 AM