Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 8/8/2014 1
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کوہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ایم کیوایم کا کردار قابل تعریف ہے، اسحاق ڈار
سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت کے بجائے بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کیا جائے، الطاف حسین
سیاسی مخالفت میں تلخیاں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ واپسی کی گنجائش ہی نہ رہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔8، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان جمعہ کی صبح ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کوہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں ایم کیوایم کے وفدکی آمد اور اصولی مؤقف پر جناب الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمہوریت کے فروغ، پارلیمنٹ کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ایم کیوایم کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت تمام سیاسی وقومی معاملات کو سیاسی انداز میں بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی خواہشمند ہے اورکل بروز ہفتہ کی صبح قومی سلامتی کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر اسحاق ڈارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت کے بجائے بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اورسیاسی مخالفت میں تلخیاں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ واپسی کی گنجائش ہی نہ رہے ۔ 

12/7/2016 12:25:31 PM