Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد ایف سی ایریا میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


لیاقت آباد ایف سی ایریا میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 8/5/2014 1
لیاقت آباد ایف سی ایریا میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کالعدم جہادی تنظیموں کے دہشت گرد ایک مخصوص فقہ کے ماننے والے علما، ذاکرین، دانشوروں، پروفیسروں، وکلاء، تاجروں اور دکانداروں کو چن چن کر قتل کررہے ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے کا نام کیوں نہیں لے رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور عوام کو فرقہ وارانہ بنیاد پر آپس میں لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں
کراچی۔۔۔5 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آبادایف سی ایریامیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوافرادکی بہیمانہ ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاقت آبادمیں ہونے والا یہ واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاتسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہربھرمیں ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورعہدیداروں کوتوروزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جارہا ہے اورانہیں مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے لیکن کالعدم جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ حاصل ہے جو شہر میں ایک مخصوص فقہ کے ماننے والے علما، ذاکرین،دانشوروں، پروفیسروں،وکلاء، تاجروں،دکانداروں اوردیگرافرادکوچن چن کر روزانہ قتل کررہے ہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شہرکا ہرفردیہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجود فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ رکنے کانام کیوں نہیں لے رہاہے۔رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد ایف سی ایریامیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دودکانداروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے ایک بارپھراپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاداورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں اور شہرکے عوام کوفرقہ وارانہ بنیادپر تقسیم کرنے اورآپس میں لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں۔ 

12/4/2016 8:27:29 PM