Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ اور سینئر رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ اور سینئر رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی سے فون پر گفتگو
 Posted on: 8/5/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ اور سینئر رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی سے فون پر گفتگو
پنجاب پولیس کی جانب سے علامہ طاہرالقادری سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی تیاریوں پر قائد تحریک الطاف حسین اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا
گرفتاریوں کا عمل سیاسی انتقام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہوگا۔ ندیم نصرت
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں، کارکنوں ماؤں بہنوں اور بزرگوں کے حوصلے بلند ہیں۔ رحیق عباسی
ہم اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز ہرگز ڈرنے والے نہیں ہیں۔ رحیق عباسی
لندن۔۔۔5 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے الیکٹرانک میڈیا پر نشرہونیوالی ان اطلاعات پرکہ پنجاب پولیس پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سمیت ان کی تنظیم کے دیگررہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کیلئے پولیس دستے تشکیل دے رہی ہے،سخت تشویش کااظہارکیاہے اوراسے سیاسی انتقام اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی قراردیاہے۔ ندیم نصرت نے میڈیاپرنشرہونے والی ان اطلاعات پر پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ اورسینئر رہنما ڈاکٹررحیق عباسی سے فون پر گفتگوکی اورانہیں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اوراپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ڈاکٹررحیق عباسی نے ندیم نصرت سے کہاکہ آپ دعاکریں کہ ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں حتیٰ کہ ماؤں بہنوں بزرگوں کے حوصلے بلندہیں اورہم اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگزہرگزڈرنے والے نہیں ہیں۔ رحیق عباسی نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود 10 اگست کویوم شہداء کے اجتماع سمیت ہرآنے والے دن کے لائحہ عمل کا خاکہ ترتیب دیاجارہاہے اورجلدعوام کے سامنے پیش کردیاجائے گا۔ 

12/8/2016 5:56:19 PM