Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈی آئی خان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنما اور روحانی پیشوا فقیر جمشید نوری سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


ڈی آئی خان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنما اور روحانی پیشوا فقیر جمشید نوری سمیت متعدد افراد  کے شہید اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/4/2014 1
ڈی آئی خان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنما اور روحانی پیشوا فقیر جمشید نوری سمیت متعدد افراد 
کے شہید اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
رابطہ کمیٹی کا تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
لندن۔۔۔4، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈی آئی خان میں روڈ پر نصب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں تحریک کے رہنما اور روحانی پیشوا فقیر جمشید نوری سمیت 3افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے بم دھماکہ کے نتیجے میں فقیر جمشید سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور شہید کے عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ بنوں میں مڈھی روڈ پر نصب دھماکہ کے ذریعے تحریک انصاف کے رہنما فقیر جمشید اور متعدد افراد کو نشانہ بنائے جانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے۔ 


12/11/2016 12:07:57 AM