Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد عامر کی ہلا کت اور محمد فرید کو زخمی کئے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد عامر کی ہلا کت اور محمد فرید کو زخمی کئے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/3/2014 1
لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد عامر کی ہلا کت اور محمد فرید کو زخمی کئے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
دہشت گرد ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بناکر حق پرستی کے نظریہ سے دور کرنا چاہتے ہیں
کراچی۔۔۔3اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ لانڈھی سیکٹر یونٹ90کے کارکنان محمد عامر کی ہلاکت اور محمد فرید کو زخمی کرنے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بناکر حق پرستی کے نظریہ سے دور کرنا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ایم کیو ایم کے معصوم و بے گنا ہ کارکنان کو شہید کیا جارہاہے اور آج بھی مسلح دہشت گردوں نے دن دھاڑے محمد عامر کو شہید اور محمد فرید کو زخمی کردیا جبکہ قاتل ہمیشہ کی طرح واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور یہاں جنگل کا قانون رائج ہے ،جہاں دہشت گرد نہ صرف آزادانہ گھوم رہے ہیں بلکہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عامر کے قتل اور محمد فرید کو زخمی کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور سفاک دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

12/3/2016 5:51:11 PM