Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا 18 واں سالانہ کنونشن’’ الطاف حسین ۔دی رائٹ مین‘‘ کے عنوان سے22تا 24اگست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا جائے گا،اعلامیہ ایم کیو ایم امریکہ


ایم کیو ایم امریکہ کا 18 واں سالانہ کنونشن’’ الطاف حسین ۔دی رائٹ مین‘‘ کے عنوان سے22تا 24اگست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا جائے گا،اعلامیہ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 8/2/2014 1
ایم کیو ایم امریکہ کا 18 واں سالانہ کنونشن’’ الطاف حسین ۔دی رائٹ مین‘‘ کے عنوان سے22تا 24اگست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا جائے گا،اعلامیہ ایم کیو ایم امریکہ
سا لانہ کنونشن میں پاکستان کو درپیش خطرات کے حل، عالمی سطح پر تبدیلیوں اور تنظیمی امور پرمختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا،
سا لانہ کنونشن میں ہم وطنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطے تیز کئے جائیں اور کنونشن کی افادیت سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے،ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین کی کارکنان کو ہدایت
شکاگو ۔۔۔2اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ امریکہ کا 18واں سالانہ کنونشن’’Altaf Hussain - The Right Man‘‘ کے عنوان aسے22تا 24اگست واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا جارہاہے جس میں پاکستان کو درپیش خطرات اور ان کا حل، عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اورایم کیو ایم کے تنظیمی امور پرمختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سالانہ کنونشن کے دوسرے روز قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب بھی متوقع ہے ۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18ویں سالانہ کنونشن میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست منتخب نمائندگان ،امریکہ کے 18سے زائد شہروں سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سالانہ کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن سینٹرل کمیٹی توصیف خان، چیپٹر انچارج فیصل عثمانی، جوائنٹ انچارجز کفیل قادری، مصباح باسط اور چیپٹر کمیٹی کے اراکین اظہار خان، حفیظ الحق، نوید حسین، بشرہ رحمان، عالیہ شیخ اور فوزیہ شاہدکے ساتھ میڈیا سیل کے جوائنٹ انچارجز فواد رحمان اور فرحین رضوی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنوینشن کے حوالے سے جاری تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیپٹر انچارج فیصل عثمانی نے کنوینشن کی تیاریوں میں مصروف کارکنان اور ہمدردوں کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنوینشن میں پاکستانی کمیونیٹی کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطے تیز کر دئیے جائیں اور کنونشن کے اغراض و مقاصد اور افادیت سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے۔


12/5/2016 11:47:45 PM