Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’سی ویو ‘‘پر سمندر میں ڈوب کرجاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے طبّی ومعلوماتی کیمپ قائم کردیا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’سی ویو ‘‘پر سمندر میں ڈوب کرجاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے طبّی ومعلوماتی کیمپ قائم کردیا گیا
 Posted on: 8/1/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’سی ویو ‘‘پر سمندر میں ڈوب کرجاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے طبّی ومعلوماتی کیمپ قائم کردیا گیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے معلوماتی وطبّی کیمپ پرعوام کا جمع غفیر،لوگ کیمپ سے اپنے پیاروں کی معلومات حاصل کرتے رہے
کیمپ پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین اسمبلی،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان مسلسل موجودہیں
معلوماتی وطبّی کیمپ پرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف اورکے کے ایف کے رضاکارلوگوں کومعلومات فراہم کرتے رہے
کیمپ پرجان بچانے والی ادویات کے ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدیدآلات سے ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمہ وقت موجود ہیں
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،رشیدگوڈیل کاحق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران کے ہمراہ کیمپ کادورہ
متاثرین کومعلوماتی وطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا،متاثرین سے ملاقات کی اورتعزیت وہمدرد ی کااظہارکیا 
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2014ء 
متحدقومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرفلاحی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی کے ساحلی علاقے ’’سی ویو ‘‘پر عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین کیلئے خصوصی طبّی ومعلوماتی کیمپ قائم کردیا گیاہے ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پرسمندرمیں ڈوب کر جاں بحق افراد کے لواحقین کی بروقت معلومات کے ساتھ ساتھ جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سی ویوپرقائم کیمپ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں،میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارہمہ وقت موجودہیں جبکہ کیمپ پر بھاری مقدارمیں جان بچانے والی قیمتی ادویات اورجدیدآلات سے آراستہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس بھی موجودہیں۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل اورحق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ سی ویوپرقائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبّی و معلوماتی کیمپ کاتفصیلی دورہ کرکے متاثرین کوطبّی ومعلوماتی سہولیات کاجائزہ لیااورکیمپ پرموجودمتاثرین سے ملاقات کرکے ان سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے معلوماتی وطبّی کیمپ پر سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوار لواحقین کاجمع غفیرجمع ہوگیااورمتاثرہ لوگ کیمپ سے اپنے پیاروں کی معلومات حاصل کرتے رہے۔


4/26/2024 10:19:26 AM