Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سی ویو سانحہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تحقیقات کرائی جائیں ، ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


سی ویو سانحہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تحقیقات کرائی جائیں ، ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 8/1/2014 1
سی ویو سانحہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تحقیقات کرائی جائیں ، ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سی ویو پر ہونے والی ہلاکتیں قومی سانحہ ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہوگا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے رضاکار سانحہ کے پہلے دن سے ہی موجود ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
دفعہ 144کا نفاذ تھا اور ساحلی علاقوں پر عوام کو سمندر میں جانے سے روکنا چاہئے تھا،رکن رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل 
سی ویو پر قائم ایم کیوایم کے طبی و امدادی کیمپ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو اور دورہ 
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سی ویو سانحہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تحقیقات کرائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے اور یہ معاوضہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا حق ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز سی ویو کے دورے کے موقع پر سانحہ سی وی کے بعد ایم کیوایم کے تحت قائم کئے گئے طبی و امدادی کیمپ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رشید گوڈیل، اسلم آفریدی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سی ویو پر ڈوب کر ہونے والی ہلاکتیں قومی سانحہ ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سانحہ سی ویو میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے گھروں پرجا کر ایم کیوایم کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیاجائے گا ، ایم کیوایم کے رضاکار سانحہ کے پہلے دن سے ہی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ کے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے گورنر سندھ سے بات ہوئی ہے اور اس موقع پر الزام تراشی کے بجائے محرکات کو بغور دیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے سی ویو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ایک فرد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ سی ویو دکھ کا باعث بنا ہے ، اس سانحہ کی ذمہ داری کسی ایک پر عائد نہیں ہوتی اور ہمیں سانحہ کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے کسی پر الزام تراشی کے بجائے اپنے فرائض انجام دینا چاہئیں۔انہو ں نے سی ویو پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا اور امدادی سرگرمیوں کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سانحہ سی ویو کے ساتھ ہی ریلیف کی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں اوریہاں سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو سہولیات اور معلومات کی فراہمی کی جاتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کا نفاذ تھا اور ساحلی علاقوں پر عوام کو سمندر میں جانے سے روکنا چاہئے تھا اور ساحلی علاقوں پر لوگوں کے تحفظ کیلئے اب مثبت اقدامات عملی طور پر بروئے کار لانا ہونگے ۔ 


4/25/2024 9:35:04 AM