Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اوربکھرے ہوئے عوام کوایک طاقت بنایا۔الطاف حسین


ایم کیوایم نے محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اوربکھرے ہوئے عوام کوایک طاقت بنایا۔الطاف حسین
 Posted on: 8/1/2014 1
ایم کیوایم نے محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اوربکھرے ہوئے عوام کوایک طاقت بنایا۔الطاف حسین
ہزاروں کارکنوں کی شہادت کے باوجود ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے
بہادری سے بہادری جنم لیتی ہے اور بزدلی سے بزدلی جنم لیتی ہے 
ہم کہیں بھی رہتے ہوں ہمیں اپنی شناخت نہیں بھولنی چاہیے اور اپنے بچوں کوبھی اپنی شناخت سے روشناس ضرورکراناچاہیے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں عیدالفطرکے حوالے سے منعقدہ سادہ تقریب سے خطاب
قائدتحریک الطاف حسین کا رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہید سمیت تمام شہیدکارکنوں کوزبردست خراج عقیدت
شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
تقریب میں کراچی میں سی ویوپرڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی
لندن۔۔۔یکم اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے اورکمزورکرنے کیلئے اس کے ہزاروں کارکنوں اورچاہنے والوں کو بیدردی سے شہیدکیاگیالیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ ایم کیوایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں عیدالفطرکے حوالے سے منعقدہ ایک سادہ سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی، انٹر نیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔تقریب میں جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل محروم ومظلوم عوام کیلئے بولنے والا کوئی نہیں تھا،ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھانے والا کوئی نہ تھا،ا یم کیوایم نے ان محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اورمیدان عمل میں آکرجدوجہدکی، بکھرے ہوئے عوام کوایک طاقت بنایا۔اس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورچاہنے والوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے اوران پر تشددکے وحشیانہ طریقے اختیارکئے گئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بہادری سے بہادری جنم لیتی ہے اور بزدلی سے بزدلی جنم لیتی ہے لہٰذا ہمیں بہادری کی بات کرناچاہیے اور حالات کاجرات وبہادری سے مقابلہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دنیامیں کہیں بھی رہتے ہوں ہمیں اپنی شناخت نہیں بھولنی چاہیے اور اپنے بچوں کوبھی اپنی شناخت سے روشناس ضرورکراناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورانکے اہل خانہ کوعیدالفطرکی مبارکباد پیش کی اور انہیں دعائیں دیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں لاہورمیں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی ایم کیوایم کی رہنمااوررکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف سمیت تمام شہیدکارکنوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کراچی میں سی ویوپرڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر تمام حاظرین نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً مل کرانہیں عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی۔

4/19/2024 11:32:21 PM