Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پنجابی ،سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن سید احسن شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پنجابی ،سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن سید احسن شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/30/2014
مسلح ہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پنجابی ،سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن سید احسن شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ ، غیر قانونی ، غیر انسانی سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سید احسن شہید کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے اور سفاک دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ 
سید احسن شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔30، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پنجابی ، سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی شاہ فیصل یونٹ 7کے کارکن سید احسن کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کا تسلسل کے ساتھ قتل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔مگر آج تک ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث کسی بھی ایک دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سید احسن کے سفاک دہشت گرد قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، سفاک دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ ، غیر قانونی ، غیر انسانی سلوک کا سلسلہ بند کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے سید احسن شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔




5/1/2024 2:39:40 PM