Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین کی عید کے پہلے روز پاپو ش نگر اور یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں حاضری


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین کی عید کے پہلے روز پاپو ش نگر اور یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں حاضری
 Posted on: 7/29/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین کی عید کے پہلے روز پاپو ش نگر اور یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں حاضری
قائد تحریک الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین ، والدہ محترمہ خورشید بیگم ، شہید بھائی ، بھتیجے اور تحریک کے حق پرست شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعاکی 
کراچی۔۔۔۔29جولائی2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال ،ڈاکٹر نصرت شوکت، اراکین رابطہ کمیٹی اور منتخب حق پرست نمائندوں نے عید کے پہلے روز پاپوش نگر اور یاسین آباد کے قبرستانوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین ، والدہ محترمہ خورشید بیگم ،شہید بھائی ناصر حسین اور جواں سال شہید بھتیجے عارف حسین سمیت تحریک کے حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، سیف یارخان،عبد الحسیب، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ندیم احسان مختلف شعبہ جات کے انچارجز و کمیٹیوں کے اراکین، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران نے شہداء کی قبروں پر جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور انکے لئے فاتحہ خوانی کی۔


4/20/2024 5:44:54 AM