Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران پرمشتمل وفودکی شہداء کے گھروں پرجاکرسوگواران سے ملاقاتیں


ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران پرمشتمل وفودکی شہداء کے گھروں پرجاکرسوگواران سے ملاقاتیں
 Posted on: 7/29/2014
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران پرمشتمل وفودکی شہداء کے گھروں پرجاکرسوگواران سے ملاقاتیں
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے والدین اوردیگراہل خانہ سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفودنے شہداء کے اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
عیدالفطرکے موقع پرشہداء گھروں پرہونے والی ملاقاتوں میں انتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے
شہداء کے سوگوارلواحقین ودیگراہل خانہ عیدالفطرکے پرمسرت موقع پراپنے پیاروں کی کمی محسوس کرکے شدیدغم سے نڈھال تھے جوزوروقطار روتے رہے
غمزدہ اہل خانہ کو رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی
ملاقاتوں میں وفدکی شہداء کی مغفرت اورسوگواران کے صبرجمیل ،تحریک کی کامیابی،دہشت گردی کے خاتمے اورملک کی تعمیروترقی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتدرستی کے لئے دعائیں کی گئیں
کراچی ۔۔۔29جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر عید الفطرکے پرمسرت موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے مرکزی ذمہ داران پرمشتمل وفودنے کراچی کے مختلف سیکٹرزاوریونٹوں کے حق پرست شہدا ء کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کی سوگوارکے سوگواراہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔اس سلسلے میں عیدالفطرکے پہلے روزمتحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی رہائشگاہ جا کر انکے والدین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستا، کراچی تنظیمی کے انچارج ندم احسان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق ہمت واستطاعت کی علامت تھے وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور تحریک کے سچے اور مخلص رہنما تھے ان کی شہادت سے تحریک سچے اورمخلص رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد کی تحریک بڑے امتحانات سے گرزی ہے جو شہادتوں سے جڑی ہے۔شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبو ل صدیقی سے گفتگو کر تے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا،درازی عمر اور صحت تندرستی کے لئے دعا کی۔ اسی طرح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئرناصرجمال کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی محبوب عالم اور سیف الدین خالد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر کا دورہ کیااورشہداء کے گھروں پرجاکران کے اہلخانہ سے ملاقات کی اورانہیں عیدالفطرکے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد اوران کا خصوصی پیغام پہنچایا۔اسی طرح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت شوکت کے ہمراہ اراکین اسمبلی اقبال قادری، سیدمظاہر امیر، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورسیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے حق پرست شہداء کے گھروں پرجاکرسوگواراہلخانہ سے ملاقات کی اورانہیں عیدالفطرکی مبارکباداورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عیدکے تحائف دیئے جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے رنچھوڑلائن اورلیاری سیکٹرمیں حق پرست شہداء کے گھروں پرجاکرسوگوارلواحقین سے ملاقات کی جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدر عباس رضوی ،حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی،انورعالم اورفیصل سبزواری کے ہمراہ وفدنے اسکیم 33گلشن ممارسیکٹراور رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ،حق پرست اراکین اسمبلی آصف حسنین،خالدافتخارنے لانڈھی سیکٹرمیں شہداء کے گھروں پرحاضری دی اورشہدء کے پسماندگان سے ملاقات کرکے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی۔ رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدکے ہمراہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں پرمشتمل وفدنے کورنگی سیکٹر،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ساجداحمداقبال محمدعلی(ڈپٹی اقبال)ندیم رازی اورنشاط محمدضیاء نے ملیراورشاہ فیصل کالونی میں حق پرست شہداء گھروں پرسوگواران سے ملاقات کی اورسوگواران کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے عیدالفطرکی مبارکباداورتحائف پیش کیے۔اسی طرح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن توصیف خانزادہ ، جبکہ رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدنے پی آئی بی کالونی سیکٹراور رابطہ کمیٹی وقومی اسمبلی میں حق پرست گروپ کے پارلیمانی لیڈررشیدگوڈیل لائنزایریااورسوسائٹی ،اسی طرح حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی،جبکہ رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان نے ڈیفنس کلفٹن اور برنس روڈ سیکٹرزکادورہ کیااورشہداء کے گھروں پرحاضری دی جبکہ رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست صوبائی مشیرعبد الحسیب نے بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی اور سیف یارخان نے سرجانی جبکہ رکن رابطہ کمیٹی عادل صدیقی نے نیوکراچی ،اسی طرح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے ناظم آبادگلبہارجبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کے ہمراہ مشتمل وفدنے لیاقت آباداور فیڈرل بی ایریامیں شہداء کی سوگوارفیملیوں سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورانہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عیدالفطرکی مبارکباداورتحائف پیش کیے۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پرشہداء گھروں ہونے والی ملاقاتوں میں انتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے شہداء کے سوگوارلواحقین ودیگراہل خانہ عیدالفطرکے موقع پراپنے پیاروں کی کمی محسوس کرتے رہے اورشدیدغم سے نڈھال ہوکرزوروقطار روتے رہے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کی جانب سے شہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی کی گئی اورسوگواران کے صبرجمیل ،تحریک کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے،ملک وقومی بہبودوسلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے اورملک کی تعمیروترقی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتدرستی کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

12/9/2016 9:22:34 AM