Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین ، حق پرست نمائندوں ،شعبہ جات کے ذمہ داران اورعوا م کی بڑی تعداد نے جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین ، حق پرست نمائندوں ،شعبہ جات کے ذمہ داران اورعوا م کی بڑی تعداد نے  جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی
 Posted on: 7/29/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین ، حق پرست نمائندوں ،شعبہ جات کے ذمہ داران اورعوا م کی بڑی تعداد نے 
جناح گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی
نما زکے موقع پر حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی و سلامتی، ملت اسلامیہ کے اتحاد ، ملک و ملت کی فلاح ، غزہ کے مسلمانوں کی بہتری اورضرب عضب میں پاک افواج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نائن زیروآنے والے کارکنان اور عوام کو جناب الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد دی
کراچی ۔۔۔۔29جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال،ڈاکٹر نصرت شوکت ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلی، لیبر ڈویژن ، ایلڈرز ونگ ، کراچی تنظیمی کمیٹی ،اے پی ایم ایس او ، صوبائی کمیٹیوں سمیت ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان نے اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں نما ز عید الفطر ادا کی ۔ نماز عیدین کی ادائیگی کے بعدقائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت تندرستی،تحریک کی کامیابی، حق پرست شہداء کے بلند درجات، لاپتہ کارکنان کی سلامتی و بازیابی ، ملت اسلامیہ کے اتحاد ، ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں مسلح افواج کی کامیابی اورملک و ملت کی فلاح ، غزہ کے مسلمانوں کی اسرائیلی بربریت سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے نائن زیرو پر عید ملنے کے لئے آنے والے کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں اورانکے اہل خانہ کو عید کی مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔
***** 

12/8/2016 2:09:35 PM