Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک باد


قائد تحریک الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک باد
 Posted on: 7/29/2014
قائد تحریک الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک باد
عید الفطر کی خوشیوں میں حق پرست شہدا ء، لاپتہ و اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھیں ، الطاف حسین کی ذمہ داران کو ہدایت
اللہ تعالیٰ حق پرست شہید رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ، رکن صوبائی اسمبلی نائلہ منیرکے شوہر منیر قادری اور
تمام حق پرست شہدا ء کوجوار رحمت میں جگہ دے اوردہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے ، الطاف حسین کی دعا
عید کے پہلے روزنائن زیرو پر موجود رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی اور شعبہ جات 
کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو
لندن۔۔۔29جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام کارکنان اوراہل وطن کو عید الفطر کی دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے عید کے پہلے روز نائن زیرو پرموجود اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عید الفطر کی خوشیوں میں حق پرست شہدا ء، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید، نائلہ منیرکے شوہر منیر قادری اور تمام حق پرست شہدا ء کے درجات بلند فرما کر انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ملک کے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ملک کی مسلح افواج کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے ۔


12/3/2016 3:37:16 AM