Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں دسمبر تک کی توسیع کردی


میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں دسمبر تک کی توسیع کردی
 Posted on: 7/28/2014
میٹروپولیٹن پولیس نے اس بارے میں قائد تحریک الطاف حسین کو ان کے وکلاء کے ذریعے آگاہ کیا ہے
واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کو31جولائی کو انٹرویو کے لئے پیش ہونا تھا
مجھے اندازہ تھا کہ پولیس ضمانت کی تاریخ میں توسیع کردی جائے گی۔ الطاف حسین
یہ پیش رفت برطانوی قانون کے مطابق معمول کاحصہ ہے۔ الطاف حسین
کارکنوں، چاہنے والوں اور ہمدردوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پوری قانونی کارروائی کے دوران مکمل صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔28 جولائی 2014ء
میٹروپولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں دسمبر2014ء تک کی توسیع کردی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس بارے میں جناب الطا ف حسین کوان کے وکلاء کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کو31جولائی کوانٹرویوکیلئے پیش ہوناتھا۔
جناب الطاف حسین نے اس خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خودان کوبھی اندازہ تھاکہ ان کی پولیس ضمانت کی تاریخ میں توسیع کردی جائے گی اوریہ پیش رفت برطانوی قانون کے مطابق معمول کاحصہ ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت پوری دنیامیں پھیلے ہوئے اپنے کارکنوں، چاہنے والوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پوری قانونی کارروائی کے دوران مکمل صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔
جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی پالیسیاں عالمی اقدارسے مکمل مناسبت رکھتی ہیں،ایم کیوایم حقیقی معنوں میں ایک قومی جمہوری جماعت ہے ۔ایم کیوایم ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں حقیقی جمہوری نظام رائج کرناچاہتی ہے اور پاکستان سے اس فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرناچاہتی ہے جس نے ملک میں صحیح جمہوریت کوپنپنے اورعوام کے سچے نمائندوں کو اقتدار میں آنے سے روک رکھاہے۔ ایم کیوایم ملک میں سچا منصفانہ نظام قائم کرکے عوام کوزبان ،رنگ ، نسل ، مذہب ، جنس ،عقیدہ اورفرقہ کے تعصب کے بغیران کے جائزحقوق فراہم کرناچاہتی ہے۔ ایم کیوایم ملک سے مذہبی انتہاپسندی کاخاتمہ کرکے پاکستان میں مذہبی رواداری اورجمہوریت کوفروغ دیناچاہتی ہے۔

5/4/2024 1:42:22 PM