Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باد


قائد تحریک الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باد
 Posted on: 7/28/2014
قائد تحریک الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باد 
عید الفطر کا تہوار مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کاتحفہ ہے ، الطاف حسین 
امت اسلامیہ کو شدید بحرانوں اور باطل قوتوں کی سازشوں کا سامنا ہے، الطاف حسین
دنیا بھر کے مسلمان عید کی خوشیوں میں مشکلات و ظلم کا شکار اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں 
اور بے سہاراؤں، یتیموں ، بیواؤں ، مظلوموں ،کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ عید الفطر کے مبارک موقع پر امت اسلامیہ بالخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو پریشانیوں ، مشکلات، ظالموں کے ظلم سے نجات عطا کرے، مسلمانوں کو آپسی اختلافات بھلاکر ایک دوسرے کی دادرسی اور خبر گیری کی توفیق عطا فرمائے اور آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ میں افواج پاکستان کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے،جناب الطاف حسین کا عید الفطر پر ملت اسلامیہ کیلئے خصوصی پیغام اور دعا
لندن ۔۔۔۔28جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے اور اس دن تمام مسلما ن آپس کے اختلافات اور پریشانیوں کو بھول کر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر انہ اداکرتے ہیں اور اپنے بھائیوں کے دکھ و تکالیف کا مداوا کرتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت اسلامیہ کو شدید بحرانوں اور باطل قوتوں کی سازشوں کا سامنا ہے جس کی واضح مثال فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت ہے جس میں آج تک سینکڑوں معصوم بچے ، خواتین ، بزرگ ،نواجوان شہید اور ہزاروں زخمی و معذور ہوگئے ہیں لہٰذا عید الفطر کا دن آج مسلمانوں سے یہ تقاضہ کر رہاہے کہ وہ متحد ہوکر امت مسلمہ کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔جناب الطاف حسین نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ عید کی خوشیوں میں مشکلات و ظلم کا شکار اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور بے سہاراؤں، یتیموں ، بیواؤں ، مظلوموں ، ناداروں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ ہمیں اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوسکے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عید الفطر کے مبارک موقع پر امت اسلامیہ باالخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو پریشانیوں ، مشکلات، ظالموں کے ظلم اور جابروں کے جبر سے نجات عطا کرے، مسلمانوں کو آپس کے اختلافات بھلاکر ایک دوسرے کی دادرسی اور خبر گیری کی توفیق عطا فرمائے اور ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ میں افواج پاکستان کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے۔


12/5/2016 2:29:39 AM