Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق پرامن معاشی انقلاب لانے کی عملی جدوجہدمیں مصروف ہے


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق پرامن معاشی انقلاب لانے کی عملی جدوجہدمیں مصروف ہے
 Posted on: 7/26/2014
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق پرامن معاشی انقلاب لانے کی عملی جدوجہدمیں مصروف ہے
قائدتحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ پنجاب کے ہرفردتک ضرورپہنچے گااوراس صوبے سے فرسودہ موروثی نظام کامکمل خاتمہ ہوگا
افتخاراکبررندھاوا،عبدالحسیب اور ارشاد ظفیر کا ملتان زون میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تحت منعقدہ دعوت افطاروڈنرکے شرکاء سے خطاب
ملتان:۔۔۔۔27؍جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوااورعبدالحسیب نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں انشااللہ پاکستان میں پرامن اورجمہوری طریقہ کار سے انقلاب آئے گااورایوانوں میں حقیقی عوامی نمائندے اسمبلی میں پہنچ کراس ملک کی تقدیربدل دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے ایم کیوایم ملتان زون آفس میں منعقدہ افطارڈنرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشادظفیر،صدرمرزافرقان علی مغل واراکین جنوب پنجاب کمیٹی، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے صدرذیشان دلاورقریشی واراکین،موسیٰ پاک شہیدٹاؤن کے صدرسیدذیشان حیدرنقوی واراکین،شیرشاہ ٹاؤن کے صدرمحمدشہزادڈوگرواراکین،شاہ رکن عالم ٹاؤن کے صدرچوہدری اکمل سندھو ،متحدہ سوشل فورم ،متحدہ کسان فورم،اے پی ایم ایس او،لیبرڈویژن،متحدہ لائزفورم اوردیگرذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنا ن اور ہمدرد عوام سمیت مقامی معززین شخصیات اوراہلیان علاقہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔افتخاراکبررندھاوااورعبدالحسیب نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے آئین وقانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے پرامن معاشی انقلاب لانے کی عملی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشادظفیرنے کہاکہ ایم کیوایم صوبہ پنجاب کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے اورانشااللہ قائد تحریک الطاف حسین کافکروفلسفہ پنجاب کے ہرفردتک پہنچے گااوراس صوبے سے فرسودہ موروثی نظام کاخاتمہ ہوگا۔متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر مرزافرقان علی مغل نے کہاکہ گڈ گورننس کی مثالیں دینے والی حکومت کواپنے صوبے کی کوئی فکرنہیں،پنجاب میں جاگیردارانہ نظام اتنامضبوط ہوچکاہے کہ سرعام غریب ہاریوں مزدوروں کے بچوں کے اعضاء کاٹے جارہے ہیں اورپولیس جاگیردار،سرمایہ دار سیاستدانوں کی نجی فوج بن چکی ہے جبکہ عوام کے جان ومال کاکوئی تحفظ نہیں ہے۔ایم کیوایم اس خطے کی تعمیروترقی خوشحالی اورمعاشی انقلاب لانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کوجڑسے اکھاڑپھینکے گی ۔اس موقع پرمتحدہ جنوبی پنجاب کمیٹی کے سینئرنائب صدر ملک خالدفاروق ،جنرل سیکریٹری عمران اعظم گاڈی،شمشادجعفری،کرامت شیخ،رائے محمدخالد نے بھی خطاب کیا۔افطارڈنرکے شرکاء نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ،درازی عمر،وطن عزیزپاکستان کی تعمیروترقی ،بقاء وسلامتی ،پاک افواج اورسیکورٹی فورسز کے شہداء کے ایصال ثواب اوربلنددرجات ،فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پرہونے والے مظالم سے نجات ،مسلم امہ کے حال پررحم وکرم کی خصوصی دعا کی۔

12/7/2016 4:09:06 PM