Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوںکاسلسلہ جاری ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوںکاسلسلہ جاری ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/26/2014
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوںکاسلسلہ جاری ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم کے کارکنوں کوگھروں، دکانوں حتیٰ کہ مساجدسے عبادت کرتے ہوئے بھی گرفتارکیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی
گرفتارشدگان کو سرکاری حراست میں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے 
ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیاجاچکاہے جن میں سے کئی کارکن اب تک لاپتہ ہیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کو سیاسی کارکن کے بجائے ٹارگٹ کلر،جرائم پیشہ شخص اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے 
بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورجانبدارانہ کارروائیوں کی وجہ سے کراچی میں آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے ہیں
ایم کیوایم کے گرفتارکئے گئے کارکنوں کورہاکیاجائے ،انہیں غائب کرنے کے بجائے عدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیاجائے
کراچی ۔۔۔26 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی میں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کوگھروں، دکانوں حتیٰ کہ مساجدسے عبادت کرتے ہوئے بھی گرفتارکیاجارہاہے ،انہیں سرکاری حراست میں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں اورہمدردوں کوکراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیاجاچکاہے اور جن میں سے کئی کارکن اب تک لاپتہ ہیں ۔ 22جولائی کوقصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے دوکارکنوں محمدعمران اور محمدندیم کوگرفتارکیاگیا۔23جولائی کو کورنگی سے یونٹ 74کے یونٹ انچارج کاشف وصی، کارکن عرفان بٹ،قاری سعید اورڈیفنس سے کارکن فہداحمدکوگرفتارکیاگیا۔ 25جولائی کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمدیونس، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد دلاور اورکورنگی سیکٹرکے کارکن کاشف احمد خان کوگرفتارکیاگیااورآج بروزہفتہ ایم کیوایم کے کارکن فیصل ، دانش اور ایک ہمدرد کو ملیرکی لیاقت مارکیٹ سے گرفتارکیاگیا جہاں انہوں نے رمضان میں اپنے روزگارکے سلسلے میں جوتوں کااسٹال لگایا ہوا تھا ۔ گزشہ ایک ہفتہ کے دوران گرفتارکئے گئے کارکنوں میں سے دوکوتھانوں کے حوالے کیاگیاہے اوردوکارکنوں کوریمانڈپر جیل میں رکھاگیاہے جبکہ باقی کارکنوں کاتاحال کچھ پتہ نہیں چل رہاہے کہ انہیں کہاں لے جایاگیاہے، کہاں رکھاگیاہے اوروہ کس حال میں ہیں۔ان کارکنوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کرنے کیلئے پولیس اور رینجرزکے اسٹیشنوں پر مارے مارے پھررہے ہیں مگر انہیں کوئی کچھ بتانے کیلئے تیارنہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ہر کارکن کو گرفتاری کے بعدسیاسی کارکن کے بجائے ٹارگٹ کلر،جرائم پیشہ شخص اوردہشت گردبناکرپیش کیاجارہاہے اور ان کی کردارکشی کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی اورسنگین جرائم کی وارداتیں کرنے والے طالبان اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکیاجارہاہے اوران کے نہ ملنے پر ان کے بھائیوں اوردیگررشتہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔ان جانبدارانہ کارروائیوں کی وجہ سے کراچی میں آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے گرفتارکئے گئے کارکنوں کو رہا کیاجائے اور انہیں تفتیش کے نام پر لاپتہ اورغائب کرنے کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیاجائے ۔

12/2/2016 1:56:45 PM