Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیات دینے والے افراد سے الطاف حسین کا اظہار تشکر


خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیات دینے والے افراد سے الطاف حسین کا اظہار تشکر
 Posted on: 7/25/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیات دینے والے افراد سے الطاف حسین کا اظہار تشکر
اللہ تعالیٰ عطیات دینے والوں پر اپنا فضل و کرم فرمائے اور انکے کاروبار میں برکت عطا کرے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ بچیوں کیلئے نیک اور صالح رشتے مہیا کرے، الطاف حسین کی دعائیں
لندن۔۔۔25، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیات دینے والے افرادسے دلی تشکرکااظہارکیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ غریب ومستحق افراد کی امداد کیلئے جن صاحب ثروت شخصیات اور عوام نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی مدد کی ، اللہ تعالیٰ ان پر اپنا فضل وکرم فرمائے اورانکے کاروبار میں برکت عطا کرے ۔ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرے ، ایم کیوایم کے تمام حق پرست شہداء اور لاپتہ ساتھیوں کے کردہ ناکردہ گناہوں کو معاف فرمائے اور حق پرستی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنارکرے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ جوبچیاں غیرشادی شدہ ہیں اوراپنے گھروں پر بیٹھی ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ ان کیلئے نیک اورصالح رشتے مہیاکرے تاکہ وہ اپنے گھروں کو رخصت ہوسکیں۔

12/9/2016 10:58:32 PM