Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے ‘میاں عتیق


ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے ‘میاں عتیق
 Posted on: 7/24/2014
ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے ‘میاں عتیق
پاکستان جن مسائل ، مشکلات اکاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے‘صدر اپر پنجاب کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے افرادکوایوانوں میں بھیج کرانقلاب کی مثال قائم کی‘افطار پارٹی سے خطاب
راولپنڈی۔۔۔۔24جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ اپر پنجا ب کمیٹی کے زیر اہتمام صحافی برادران کے لئے افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق ،بیرسٹر سیف علی خان ، اپر پنجاب کمیٹی کے صدر حاجی عتیق عباسی و اراکین کمیٹی ،سوشل فورم و اراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ صدر راولپنڈی واراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ صدر اسلام آباد و اراکین کمیٹی ،اراکین سٹی راولپنڈی اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ میاں عتیق نے کہاہے کہ پاکستان میں غریبوں کے انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ہواور قائدتحریک الطاف حسین نے ملک میں پہلی بار غریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے افرادکوایوانوں میں بھیج کر ملک میں انقلاب کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگرکوئی جماعت حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے اورانشاء اللہ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرکے ملک میں تبدیلی لاکررہے گی۔ اس موقع پر اپرپنجاب کمیٹی کے صدر عتیق عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس وقت جن مسائل ، مشکلات اورعوام جس بدحالی کاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے جب تک یہ نظام ختم نہیں ہوگااس وقت تک پاکستان ان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔

4/18/2024 7:35:25 AM