Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گہوارہ ادب ٹورنٹو کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد


گہوارہ ادب ٹورنٹو کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد
 Posted on: 7/24/2014
گہوارہ ادب ٹورنٹو کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد
قائدتحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلا رہا ہے،گہوارہ ادب کے ذمہ داران
ٹورنٹو۔۔۔۔24جولائی2014ء
گہوارہ ا ادب ٹورنٹو کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹورنٹو کے ایک مقامی ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گہوارہ ادب کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گہوارہ ادب کے ذمہ داران نے کہا کہ ایک طرف گہوارہ ادب کے کارکنان علم و ادب اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں تو دوسری جانب قائدتحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلا رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب حق پرست کے چاہنے والے دنیا بھر کے ہر کونے کونے میں موجو د ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ افطار ڈنر میں مختلف نعت خواں حضرات نے بڑی خوبصورتی سے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا اور حاضرین اس پررونق تقریب سے محضوظ ہوتے رہے۔ آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی ، تحریک کے مشن و مقصد میں کامرانی،پاک فوج کی کامیابی اور غزہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں لئے بلند درجات و مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

4/23/2024 3:13:49 AM