Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایم کیو ایم دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے، گلفرار خان خٹک


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایم کیو ایم دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے، گلفرار خان خٹک
 Posted on: 7/24/2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ایم کیو ایم دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے، گلفرار خان خٹک
خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان مستحقین میں تقسیم کرتی ہے اور ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہر گھڑی تیار ہے،
الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے شعبے ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت مستحقین میں راشن بیگز اور امدادی سامان کی تقسیم
تقریب کے شرکاء سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک کی گفتگو 
امدادی پروگرام کے موقع پر افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
کراچی :۔۔۔24جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرایم کیوایم کے شعبے ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں منعقدہ تقریب میں غریب و مستحق خاندانوں میں راشن بیگز اور دیگر اشیاء ضرورت سمیت امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات اور ایک ایک کارکن جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مستحقین میں تقسیم کرتی ہے اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہر گھڑی تیار ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن لیلیٰ پروین، حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ،ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل اعوان و اراکین اور حق پرست عوام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے افطار ڈنر کااہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مستحقین کی امداد پر جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر اور انکے لئے دعا کی ۔




4/25/2024 6:29:04 AM