Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ،رابطہ کمیٹی


 Posted on: 7/24/2014
معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ،رابطہ کمیٹی
اس قسم کے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں، رابطہ کمیٹی
گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس واقعہ کافی الفور نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی
گجرات کے چک بھولا میں چوہدری کی دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت 
کراچی ۔۔۔24جولائی4 201ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔اس سے پہلے بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں اور خواتین کو مختلف واقعات میں تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا رہا ہے لیکن ان جرائم میں ملوث با اثر افراد کو گرفتار کرنے سے پنجاب پولیس گریزاں ہے جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔انہوں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے بلکہ اس سے پیشتر ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کو بھی فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کو قانون کے شکنجے میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے مزید واقعات کو ہونے سے روکا جاسکے۔انہوں نے ظلم کے شکار معصوم تبسم کے دونوں بازوں کٹنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوراس کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم تبسم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر ایم کیو ایم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہے ۔انہوں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ معصوم تبسم کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔

4/24/2024 7:09:15 PM