Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوٹی کے شیعہ اور سنی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء، دانشوروں اور قلمکاروں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے۔ الطاف حسین


چوٹی کے شیعہ اور سنی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء، دانشوروں اور قلمکاروں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/23/2014
چوٹی کے شیعہ اور سنی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء، دانشوروں اور قلمکاروں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے۔ الطاف حسین
صوبائی یا وفاقی حکومت میں سے کسی نے بھی قتل و غارتگری کو بند کرانے کیلئے کوئی ٹھوس اور جامع اقدامات نہیں کئے حکمرانوں کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کا اولین فرض ہے
عوام کی جان و مال کے تحفظ فرض سے کوتاہی قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو، علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کے سفاکانہ قتل پر دلی صدمہ کا اظہار
کراچی کے عوام اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت امن کمیٹیاں تشکیل دیں، اپنے محلوں اور علاقوں میں آنے جانے والے مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھیں
عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔23 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد اور سینئر وکیل مبارک رضا کاظمی ایڈوکیٹ کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے علامہ طالب جوہری سمیت تمام سوگوارلواحقین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ مبارک رضا شہیدکی مغفرت فرمائے اورسوگواروں کوصبرجمیل عطا کرے۔ جناب الطا ف حسین نے مبارک رضاکاظمی کے قتل کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوٹی کے شیعہ اورسنی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء، دانشوروں، قلمکاروں کاقتل اب روز کامعمول بن چکاہے تاہم نہ توصوبائی حکومت اورنہ ہی وفاقی حکومت ،کسی نے بھی کھلی دہشت گردی کے ان واقعات اورقتل وغارتگری کوبند کرانے کیلئے کوئی ٹھوس اورجامع اقدامات نہیں کئے ہیں ۔اس صورتحال کے پیش نظر میں کراچی کے عوام سے انتہائی درد مندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ آگے بڑھیں اوراپنی مددآپ کے اصول کے تحت متحدہوکرشہرمیں امن کمیٹیاں تشکیل دیں جوان کے محلوں اورعلاقوں میں آنے جانے والے مشکوک افراد اورگاڑیوں پر نظررکھیں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی یاافرادکی اطلاع فوری طورپر مقامی پولیس اورانتظامیہ کودیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکمرانوں کویہ فراموش نہیں کرناچاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کوحکمرانی کے منصب پرفائزکیاہے توعوام کی جان ومال کاتحفظ ان کااولین فرض بن جاتا ہے اوراس فرض سے کوتاہی قہرخداوندی کودعوت دینے کے مترادف ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ وہ لوگ جوملک بالخصوص کراچی میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش کونہیں سمجھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عقل سلیم عطافرمائے۔

4/20/2024 3:36:23 AM