Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیو ز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دی رائٹ مین قرار دینا سچے ،کھرے اورمحب وطن سیاستدان ہونے کی دلیل ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی


نیو ز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دی رائٹ مین قرار دینا سچے ،کھرے اورمحب وطن سیاستدان  ہونے کی دلیل ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی
 Posted on: 7/23/2014
نیو ز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دی رائٹ مین قرار دینا سچے ،کھرے اورمحب وطن سیاستدان ہونے کی دلیل ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی
عوام رمضان المبارک میں زکوۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کیماڑی سیکٹر میں منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔23، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے نیو ز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو The Right Manقرار دینا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایک سچے کھرے محب وطن سیاستدان ہیں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کیماڑی سیکٹر میں معززین کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم اور اراکین بھی موجود تھے ۔ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلم آفریدی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی شخصیت کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں منفی خیالات پیدا کرنے کیلئے ہمیشہ پروپیگنڈا کیا گیا تاہم یہ پروپیگنڈے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور آج جناب الطاف حسین کا فکرو فلسفہ اورنظریہ کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیوز ویک نے جناب الطاف حسین کو دی رائٹ مین کا جو لقب دیا ہے وہ جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کیلئے نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد سے خائف عناصر کیلئے ایک اور دھچکا بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو بیرون ملک رہ کر اس ملک کے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور ان میں شعور بیدار کرنے کی دن رات اور انتھک جدوجہد کررہے ہیں اور دی رائٹ مین کا خطاب جناب الطاف حسین کی اسی انتھک اور بے لوث جدوجہد کا ثمر ہے ۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن جیسا فلاحی ادارہ بنا کر عملی طور پر سیاست برائے خدمت کو متعارف کرایا ہے اور یہ ادارہ غرباء ، مساکین اور مستحقین کی جس طرح بلاتفریق خدمت کررہا ہے اور ان کا سہارا بنا ہوا ہے وہ مثالی ہے ۔ انہوں نے افطار ڈنر کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبار ک میں زکوٰۃ ، فطرہ ، صدقات اوراپنے دیگر عطیات ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں اور دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ افطار ڈنر کے شرکاء سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے بھی خطاب کیا ۔ 

4/26/2024 11:16:08 AM