Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن اور ملیر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اوربلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن اور ملیر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اوربلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/23/2014
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن اور ملیر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اوربلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیوایم کو ملک کے دفاع اور استحکام کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گرفتار ذمہ داران وکارکنان کو فی الفور رہاکیاجائے اور چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔23، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن اور ملیر میں ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے بلاجواز چھاپوں اورغیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنیو الے ادارے کے اہلکاروں نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن جاوید ظہیرکی گزشتہ شب گلشن ضیاء دھابیجی کالونی اورنگی نمبر ساڑھے گیارہ میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار گرفتار کرلیا ۔ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 74کے یونٹ انچارج کاشف وصی ولد مختار اور کارکن عرفان فخرو بٹ ولد بٹ اور یونٹ 76کے کارکن سعید ولد عبد الحکیم کو کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کرکے گرفتار کیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ-7 P&Tکالونی کے ایڈ ھاک یونٹ انچارج ندیم شیخ ولد شیخ ابراہیم ، سرکل انچارج کمال پاشا ولد جما ل الدین اورکارکن فہد ولد محمد احمد کی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 101کے کارکن راحیل ولد ولی کوقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گھر کے باہر سے گرفتار کرکے لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرنے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کئی ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جن کی گرفتاریاں عمل نہیں آسکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب ملک کی مسلح افواج انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے کوشاں ہے ایسے وقت میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بلاجواز چھاپے اور گرفتاریوں کا عمل ہرگز ملک و قوم کے مفاد میں قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم تو خود پاک فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اپنا بھر پور تعاون پیش کرتی رہی ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کو ملک کے دفاع اور استحکام کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور کور کمانڈر کراچی سجاد غنی سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے چھاپوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، گرفتار ذمہ داران وکارکنان کو فی الفور رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔


4/26/2024 5:13:15 AM