Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مبارک رضا کاظمی شہیدکے سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، الطاف حسین


مبارک رضا کاظمی شہیدکے سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 7/23/2014
مبارک رضا کاظمی شہیدکے سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، الطاف حسین
وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کے عوام کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے 
ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل وارداتیں ٹارگٹڈ آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے
کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے
ٹارگٹ کلنگ،اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے
علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔23، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں معروف دانشور، مبلغ اور مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل وارداتیں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کی عدم گرفتاری کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی ، مخصوص طبقہ کے ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دیگرپروفیشنلز کے قتل کی مسلسل وارداتیں اس بات کا کھلاثبوت ہیں کہ انتہاء پسند دہشت گرد دن دہاڑے مخصوص مسلک ، عقیدہ اور نظریات رکھنے والے افراد کو چن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ان سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے بجائے وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کے عوام کو سفاک دہشت گردوں اور قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلسل یہ رپورٹ دی جارہی ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، ٹارگٹ کلنگ،اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور سفاک قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے بجائے امن وامان کی بہتری کے کھوکھلے دعوے کیے جارہے ہیں ۔
جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ مبارک رضا کاظمی شہیدکے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قتل کی واردات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز وتفریق جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے علامہ طالب جوہری سمیت مبارک رضا کاظمی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مبارک رضاکاظمی شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)

4/16/2024 3:53:51 PM