Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی جھلکیاں


ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی جھلکیاں
 Posted on: 7/22/2014
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی جھلکیاں
حیدرآباد۔۔۔22،جولائی،2014ء
*    قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نرسری پارک لطیف آباد نمبر 06 میں غریب و نادار مسکینوں،یتیموں اور معذور افراد کی اعانت و مدد کے سلسلے میں سالانہ امدادی پر وگرام کا انعقاد کیا گیا۔
*    سالانہ امدادی پروگرام میں 4000سے زائد مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کا امداد ی سامان تقسیم کیا گیاجس میں سلائی مشین ،پیڈسٹل فین،واٹر کولر، سائیکل ، وہیل چیئر،ٹھیلے( بمعہ پیا ز ،آلو ) ،راشن ملبوسات اورنقد رقوم شامل تھیں۔
*    ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآبادکے زیراہتمام منعقدہ سالانہ امدادی پروگرام میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین اشفاق منگی ،عبدالحسیب ، ڈاکٹر صغیر احمد،سید شاکر علی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین کمیٹی ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی،صابر حسین قائمخانی ،زبیر احمد خان ،سیکٹرز و یونٹس ذمہ داران و کارکنان سمیت معززین شہر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما پی پی حیدرآباد ضلعی صدر امان اﷲ سیال،ڈاکٹر خالد شیخ ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد سمیت چیمبر آف کامرس ، شہر کی مختلف تاجر انجمنوں کے عہدیداران کی بڑی تعداد میں شرکت۔
*    نرسری پارک لطیف آباد نمبر 06میں ایک بڑا و خوبصورت پنڈال بنا یا گیا تھا پنڈال میں سیکٹرز وائز اسٹال بنائے گئے تھے جہاں امدادی سامان موجود تھا ۔
*    پنڈال میں اسٹیج کے سامنے صحافی حضرات کیلئے پریس گیلری ،سوشل میڈیا کا کیمپ ،مہمانان گرامی اور معززین شہر اور آنے والے مہمانوں کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا جس کی تعداد ہزاروں میں تھی ۔
*    اسٹیج پر 40x15 فٹ کی اسکرین نصب کی گئی تھی جس پرجلی حروفوں سے\" (خدمت خلق بہترین عبادت ہے) امدادی پروگرام \'\' درج تھا
*    امدادی پروگرام میں شہر کے معروف شخصیات جسمیں پی پی حیدرآباد کے نائب ضلع صدر امان اﷲ سیال،ڈاکٹر خالد شیخ ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد اور ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت حیدرآباد کے مختلف شعبوں سے وابستہ معزز افراد اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شریک تھیں۔

4/20/2024 12:13:17 AM