Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 7/22/2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد
امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا امدادی پروگرام میں 4000 سے زائد یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، معذورین و دیگر مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کا امداد ی سامان تقسیم کیا گیا
امدادی سامان میں سلائی مشین، پیڈسٹل فین، واٹر کولر، سائیکل، وہیل چیئر، ٹھیلے( بمعہ پیاز، آلو)، راشن ملبوسات اور نقد رقوم تقسیم کی گئی
حیدرآباد۔۔۔22،جولائی ،2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نرسری پارک لطیف آباد نمبر 06 میں غریب و نادار مسکینوں، یتیموں اور معذور افراد کی اعانت و مدد کے سلسلے میں سالانہ امدادی پر وگرام کا انعقاد کیا گیا۔سالانہ امدادی پروگرام میں 4000سے زائد معذورین ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں اور مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کا امداد ی سامان تقسیم کیا گیاجس میں سلائی مشین ،پیڈ سٹل فین،واٹر کولر، سائیکل، وہیل چیئر،ٹھیلے( بمعہ پیا ز ،آلو ) ،راشن، ملبوسات اورنقد رقوم تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین اشفاق منگی ،عبدالحسیب ، ڈاکٹر صغیر احمد ، سیدشاکرعلی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین کمیٹی ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی،صابر حسین قائمخانی ،زبیر احمد خان ، عائشہ آفتاب ، رعنا انصار ،سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت معززین شہر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،چیمبر آف کامرس ، شہر کی مختلف تاجر انجمنوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت ۔سالانہ امدادی پروگرام میں شہر کے معروف شخصیات جس میں پی پی حیدرآباد کے ضلعی نائب صدر امان اﷲ سیال، ڈاکٹر خالد شیخ ایم ایس سول اسپتال ودیگر ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ معززین اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ امدادی پروگرام کے اختتام پر معززین شہر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی غریب ،نا دار ،مستحقین افرادکیلئے عملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور دکھی انسانیت کی خد مات پروہ جناب الطاف حسین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

4/17/2024 5:10:20 PM