Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک روایت شکن تحریک ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ایم کیوایم ایک روایت شکن تحریک ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/22/2014
ایم کیوایم ایک روایت شکن تحریک ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے غزہ میں ہونے والے مظالم اور بربریت کو بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر صغیر احمد
رمضان احسان کا مہینہ ہے، امریکہ میں ٹوئن ٹاور گرے یا بالاکوٹ میں زلزلہ آئے کہیں بھی طوفان آئے وہاں قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر سب سے پہلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ادارہ مدد کیلئے پہنچاتا ہے، عبدالحسیب
ملک سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام ختم ہوجائے تو ہمیں امدادی پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی، اشفاق منگی
حیدرآباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سالانہ امدادی تقریب سے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، ڈاکٹر صغیر احمد، عبد الحسیب، اشفاق منگی، عمر قریشی، عائشہ آفتاب، ،نوید شمسی، مبین احمد شیخ اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔۔۔22،جولائی ،2014ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ایک روایت شکن تحریک ہے جوسیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اورعام لوگوں کو منتخب کرواکرایوانوں میں بھیج رہی ہے تاکہ ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں اس ملک کا نظام ہمارے قائد تحریک الطاف حسین کے ہاتھوں ہی بدلے گا،قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایااور خدمت کے ذریعے ہی سیاست کا راستہ اختیار کیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآبادکے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین خدمت انسانیت ہی کی بنا پرایم کیو ایم سے پہلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی جب خدمت کا موقع آتا ہے تو ایم کیو ایم اپنامکمل سیاسی وتنظیمی ڈھانچہ خدمت خلق کے لئے وقف کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں دکھی انسان ہونگے وہاں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور انکے کارکنان موجود ہونگے آج ہم جن ہاتھوں میں آٹے کا تھیلا دے رہے ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خواب ہے کہ ان کے ہاتھوں میں پاکستان کی تقدیر دی جائے کیونکہ ان سے زیادہ مخلص پاکستانی کوئی نہیں ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو اسمبلیوں تک پہنچایا اور انکے ذریعے غریب و متوسط طبقے کے مسائل حل کرائے جبکہ کچھ لوگ ایک ہسپتال بنا کر ملک کا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندھ کے بارڈر پر فوری طور پر چوکیا ں قائم کی جائیں تاکہ ان لوگوں کی شناخت کی جاسکے جوآئی ڈی پیزکے بھیس میں سندھ کے شہری علاقوں میں داخل ہورہے ہیں ملک کی عوام ان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھاجاسکے ۔ تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی کام سالہ سال جاری رہتے ہیں متحد ہ قومی موومنٹ سیاست کے میدان میں کچھ بھی کر رہی ہولیکن فلاحی سرگرمیوں کا سلسل جاری ہے جواس ہی طر ح سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے غریب و مظلو م کیلئے اسپتال اورڈسپینسریز،ایمبولینس ومیت بسیں سروس اوراسکول و یونیورسٹیوں کا جال بچھایا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے غزہ میں ہونے والے مظالم اور بربریت کو بند کروانے کے لئے اپناکرداراداکرنے کامطالبہ کیا۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خطاب میں کہا کہ رمضان احسان کا مہینہ ہے ،امریکہ ٹوئن ٹاور گرے یا بالاکوٹ میں زلزلہ آئے کہیں بھی طوفان آئے وہاں قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرسب سے پہلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ادارہ مدد کیلئے پہنچاتا ہے۔اشفاق منگی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کراچی سے سے کشمورتمام غریب و مظلوم عوام کی خدمت جاری رہتی ہے،اگراس ملک سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام ختم ہوجائے تو ہمیں امدادی پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔قبل ازیں سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عائشہ آفتاب ،حیدرآبادزون کے انچارج نوید شمسی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے انچارج مبین احمد شیخ نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر غریب و نادار مسکینوں ، یتیموں و بیواؤں اور معذور افراد کی اعانت و مدد کے سلسلے میں سالانہ امدادی پروگرام لطیف آبادنمبر6 کے نرسری پارک میں منعقد کیا گیا جسمیں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین اشفاق منگی،عبدالحسیب ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جوا ئنٹ انچارج غازی صلاح الدین، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی،صابر حسین قائمخانی ،زبیر احمد خان ، خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآبادکے انچارج مبین احمد شیخ ،سیکٹرز و یونٹس ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، چمبر آف کامرس کے عہدیداران حیدرآباد کے مختلف شعبوں سے وابستہ معزز افراد اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں 4000سے زائد مستحقین کو کروڑوں روپے مالیت کا امداد ی سامان تقسیم کیا گیاجس میں سلائی مشین ،پیڈسٹل فین،واٹر کولر،سائیکل،وہیل چیئر،ٹھیلے( بمعہ پیا ز ،آلو ) ،راشن ملبوسات اورنقد رقوم شامل تھیں۔

4/19/2024 10:25:13 AM