Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169 کے کارکن محمد عابد شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169 کے کارکن محمد عابد شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/22/2014
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169 کے کارکن محمد عابد شہید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
محمد عابد شہید کے قتل کے واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، حکومت سے مطالبہ
محمد عابد شہید کو بعد نماز عصر سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین و دیگر کی شرکت
کراچی :۔۔۔22؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169کے کارکن محمد عابد کے بہیمانہ قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داریوں میں آتا ہے مگر افسوس ہے کہ دہشت عناصر نہ صرف آزادانہ گھوم رہے ہیں بلکہ قتل و غارتگری کے واقعات بھی تسلسل کے ساتھ کررہے ہیں اس کے باوجود ان دہشت گردوں کو گرفتار نہ کیا جانا غور طلب بلکہ معنی خیز ہے جس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عابد شہید کے قتل کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔دریں اثناء محمد عابد کو منگل کے روز بعد نماز ظہر سوسائٹی قبرستان طارق میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ محمد عابد کی نماز جنازہ بلال مسجد ناظم آباد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد سلیم صدیقی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیو ایم کے علاقائی سیکٹر یو نٹس کمیٹی کے ارکان و کارکنان اور شہید کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔

4/25/2024 8:59:54 PM