Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔ڈاکٹرفاروق ستار


پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔ڈاکٹرفاروق ستار
 Posted on: 7/21/2014
پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔ڈاکٹرفاروق ستار
اگرقائدتحریک الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کرطالبان کے خلاف پہلے کارروائی کی جاتی توملک کو اتنا نقصان نہ اٹھاناپڑتا
ملک کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اورقومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کاخاتمہ کیاجائے
پاکستان میں انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ہو
ایم کیوایم نے پہلی بار غریب ومتوسط طبقہ کے افرادکو منتخب ایوانوں میں بھیج کر ملک میں انقلاب کی مثال قائم کی
ملک میں اگرکوئی جماعت واقعتاً حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے 
لندن میں ایم کیوایم یوکے زیراہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب
لندن۔۔۔21 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ، پاکستان کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اورقومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیاجائے اوربڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی پرقابوپانے کیلئے مستقل بنیادوں پر ٹھوس اورمؤثراقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم یوکے زیراہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دعوت افطارمیں ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں اورذمہ داروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اپنی سیاسی بصیرت کے تحت کے کئی سال قبل ہی پاکستان کے ارباب اختیار، حکمرانوں، سیاستدانوں اوربڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کومتنبہ کردیاتھاکہ طالبانائزیشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اگرملک میں طالبانائزیشن کونہیں روکاگیاتویہ ملک کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے ان کامذاق اڑایاگیااورملک میں بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن سے انکارکیاگیاجس کانتیجہ یہ نکلاکہ طالبان قبائلی علاقوں سے نکل کرخیبرسے کراچی تک پھیل گئے اورانہوں نے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان سے دوچارکیا۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ اگرقائدتحریک الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کرطالبان دہشت گردوں کے خلاف پہلے کارروائی کی جاتی تو پاکستان کو اتنا نقصان نہ اٹھاناپڑتا۔ انہوں نے کہاکہ آج انٹرنیشنل میڈیابھی یہ کہہ رہاہے کہ پاکستان کوقائدتحریک الطا ف حسین کی باتوں پرتوجہ دیناچاہیے۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان میں غریبوں کے انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ہواور قائدتحریک الطاف حسین نے ملک میں پہلی بار غریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت افرادکوبلدیات اورقومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ میں بھیج کر ملک میں انقلاب کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگرکوئی جماعت واقعتاً حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے تووہ ایم کیوایم ہے اورانشاء اللہ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدکرکے ایک دن ملک میں تبدیلی لاکررہے گی۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کارکنوں سے کہاکہ وہ ثابت قدمی اورمستقل مزاجی سے تحریک کے پیغام کوپھیلاتے رہیں اورقائدتحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے رہیں، انشاء اللہ ایک دن کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزرسہیل خانزاد ہ اوریوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شمائل نے بھی اظہار خیال کیا۔

12/3/2016 3:50:17 PM