Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام ابراہیم حیدری سیکٹر میں معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کاا نعقاد


ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام ابراہیم حیدری سیکٹر میں معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کاا نعقاد
 Posted on: 7/21/2014
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام ابراہیم حیدری سیکٹر میں معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کاا نعقاد 
خدمت کے بغیر سیاست نہ صرف بے کار ہے بلکہ دھوکہ ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے فلسفہ پر عمل کرکے ہی وہ راستے تلاش کئے جاسکتے ہیں جس سے سیاست میں رہ کر ملک و قوم کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب ، اشفاق منگی اور یوسف شاہوانی کا گزشتہ روز افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب
افطار پارٹی میں معززین سمیت مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع محمد جاموٹ بھی شریک ہوئے 
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ابراہیم حیدری سیکٹر میں معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب ، اشفاق احمد منگی اور یوسف شاہوانی نے شرکت کی ۔دعوت افطار میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع محمد جاموٹ بھی شریک ہوئے ۔ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے سیاست میں انسانیت کی عملی خدمت کا درس دیا ہے اور بتایا ہے کہ خدمت کے بغیر سیاست نہ صرف بے کار ہے بلکہ ایک دھوکہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی زیر نگرانی کام کرنے والے فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت زلزلہ ، طوفان ، قحط زدہ عوام اور مفلوک الحال و مستحقین کیلئے کی جانے والی امداد مثالی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے فلسفہ پر عمل کرکے ہی وہ راستے تلاش کئے جاسکتے ہیں جس سے سیاست میں رہ کر ملک و قوم کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے بلکہ انہیں درپیش مشکلات کا سامنا بھی کیاجاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین بارہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنے سچائی پر مبنی خیالات کا اظہار کرتے ہیں جنہیں ایم کیوایم مخالفین ہمیشہ غلط قرار دیتے رہے لیکن آج ملک و قوم میں ہشت گردی کی جو صورتحال ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جناب الطاف حسین جو باتیں ماضی میں کہہ رہے تھے ان میں سو فیصد سچائی تھی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے افطار پارٹی کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ ، صدقات اور عطیات زیادہ سے زیادہ تعداد میں دیں اور رمضان المبارک کے مقدس کی رحمتوں اور برکتوں سے فیضیاب ہونے کیلئے غرباء ، مساکین ، مستحقین اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھر پور امداد کریں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا ، اراکین سید معین الدین اور منظور بروہی بھی موجود تھے ۔ 

4/20/2024 6:50:04 AM