Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر نصرت شوکت


الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر نصرت شوکت
 Posted on: 7/20/2014
الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر نصرت شوکت
خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان بلا امتیاز رنگ و نسل غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کرتا ہے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزکادورہ،سالانہ امدادی سامان کا معائنہ کیا
ہم وطنوں کی بھر پور امداد کے لئے اپنی زکوۃ ، فطرہ اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کروائیں 
ڈاکٹر نصرت شوکت کی مخیر و صاحب استطاعت حضرات سے اپیل
کراچی ۔۔۔۔20جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود سالانہ امدادی پروگرام کے لئے موجود امدادی سامان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور اپنے نمائندوں اور کارکنوں کو بھی یہی درس دیا ہے کہ وہ بلا امتیاز رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔ ڈاکٹر نصر ت شوکت نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال سالانہ امدادی پروگرام منعقد کر کے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان بلا رنگ و نسل غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ پورے سال ملک کے غریب ، مظلوم ، مستحقین اور سفید پوش خاندانوں میں بڑی تعداد میں نقدی امداد اور دیگرامداد ی سامان بھی تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ من و عن جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق انکی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر نصرت شوکت نے ملک بھر کے مخیر حضرات اور صاحب استطاعت افراد سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت میں حصہ لیں اور ملک بھر کے غریب ، مستحق خاندانوں بالخصوص شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کی بھر پور امداد کے لئے رمضان المبارک کے با بر کت ماہ میں اپنی زکوۃ ، فطرہ ،نقدی اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدای کیمپوں یا کے کے ایف کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

4/26/2024 7:53:36 AM