Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے 19اراکین کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے 19اراکین کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا
 Posted on: 7/20/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے 19اراکین کوغیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا
معطل اراکین تاحکم ثانی کسی افطار پارٹی یا تنظیم کی جانب سے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، رابطہ کمیٹی
اگر کوئی بھی رکن افطارپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی سرگرمی دیکھا گیا تو ان کی معطلی کو اخراج میں تبدیل کردیا جائے گا
کراچی۔۔۔20، جولائی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے19 اراکین کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 20،جولائی2014 ء بروز اتوار لندن وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 5 منٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 5 منٹ پر نائن زیروفون کرکے حاضری لی گئی تو نائٹ ڈیوٹی پر موجود رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر نصرت شوکت، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک جوکہ سورہے تھے ، انہوں نے جاگ کر بتایا کہ وہ رات کی ڈیوٹی پر تھے اور ابھی اٹھیں ہیں ۔ جس پر میں نے یعنی قائدتحریک الطاف حسین نے پوچھا کہ بس رات کی ڈیوٹی کے لوگ ہیں اور ابھی صبح تک کوئی نہیں پہنچا؟تو سب کا مشترکہ جواب تھا ’’نہیں کوئی نہیں پہنچا‘‘ ۔
رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کنورنوید، محترمہ نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، محترمہ ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیراحمد، کہف الوریٰ، توصیف خانزادہ، سید شاکر علی ، سیف یارخان، عادل خان ، خالد سلطان ، نثارپنہور، یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی، امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عبدالرشید گوڈیل، اشفاق احمد منگی اورعادل صدیقی کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے ۔ یہ اراکین تاحکم ثانی اپنی ذمہ داریوں پر کام نہیں کرسکیں گے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ معطل کیے گئے رابطہ کمیٹی کے اراکین تاحکم ثانی کسی افطار پارٹی یا تنظیم کی جانب سے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اوراپنے اپنے گھروں پر قیام کریں گے ۔ اگرمعطل کیے گئے مندرجہ بالااراکین میں سے کوئی بھی رکن افطارپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی سرگرمی دیکھا گیا تو ان کی معطلی کو اخراج میں تبدیل کردیا جائے گا۔ 

4/26/2024 12:28:44 AM