Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رانا ثناء اللہ یہ نہ بھولیں کہ قابضین سب سے پہلے مالک مکان کوہی باہر نکال کرپھینکتے ہیں، قاسم علی رضا


رانا ثناء اللہ یہ نہ بھولیں کہ قابضین سب سے پہلے مالک مکان کوہی باہر نکال کرپھینکتے ہیں، قاسم علی رضا
 Posted on: 7/20/2014
رانا ثناء اللہ یہ نہ بھولیں کہ قابضین سب سے پہلے مالک مکان کوہی باہر نکال کرپھینکتے ہیں، قاسم علی رضا
راناثناء اللہ ایسے بیانات دیکر حاسدین اور جلنے والوں کو مزید توانائی نہ پہنچائیں
سابق وزیرقانون اپنی تمام ترتوانائی اپنے مسئلہ کو صبروتحمل سے حل کرنے میں صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوگا
پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے بیان پر رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا کا تبصرہ
لندن۔۔۔20، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے بیان جس میں انہوں نے کہاہے کہ’’ آمریت کے دور میں پارٹی چھوڑ کرجانے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اب پچھتائے کیا ہوت ۔۔۔جب چڑیا چگ گئیں کھیت‘‘۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں چاہیے کہ وہ اب اللہ اللہ کریں اور اپنی پارٹی پر قبضہ کے حوالہ سے اقراری بیان دیتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ قابضین ہمیشہ قبضہ کرنے کے بعد سب سے پہلے مالک مکان کوہی باہر نکال کرپھینکتے ہیں۔ قاسم علی رضا نے راناثناء اللہ سے گزارش کی کہ وہ ایسے بیانات دیکر حاسدین اور جلنے والوں کو مزید توانائی نہ پہنچائیں اور اپنی تمام ترتوانائی اپنے مسئلہ کو صبروتحمل سے حل کرنے میں صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

12/11/2016 5:49:52 AM