Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دہشتگرد نظریہ حق پرستی کو مظلوموں تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دہشتگرد نظریہ حق پرستی کو مظلوموں تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/19/2014
ایم کیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دہشتگرد نظریہ حق پرستی کو مظلوموں تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
حکومت کارکنان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے، لیاقت حسین کے قاتلوں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اورنگی ٹاؤن یونٹ 118-Aکے کارکن لیاقت حسین کے قتل کی مذمت 
کراچی ۔۔۔19جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Aکے کارکن لیاقت حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے لیاقت حسین کے قتل کو کھلی بر بریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کا نظریہ حق پرستی کراچی سے نکل کر آج ملک کے ہر کونے میں پہنچ چکا ہے اور دہشتگرد اس نظریے سے خوف زدہ ہیں اسی لئے وہ پے در پے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو نشانہ بنا کر نظریہ حق پرستی کو مظلوم عوام تک پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں اور لیاقت حسین کے قتل میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔بعدازاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی ،عادل خان اورحق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ محبوب عالم عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے اورواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سوگوار لواحقین کو گلے لگاکر دلاسہ دہ دیا ،اس موقع پرسیکٹراوریونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان بھی موجودتھے۔
علاوہ ازایں لیاقت حسین شہید کو ہفتے کے روز بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگرمیں واقع سلمان فارسی مسجد کے سامنے مین روڈ پر ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ محبوب عالم ، سیف الدین خالد ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوراورنگی سیکٹر و یونٹ 118-Aکے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کیس۔

4/26/2024 10:16:51 PM