Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین ملک میں ایسے معاشرے کے قیام کے خواہشمند ہیں جہاں ہر انسان کو برابری اور احترام کا درجہ حاصل ہو، ارکان رابطہ کمیٹی


الطاف حسین ملک میں ایسے معاشرے کے قیام کے خواہشمند ہیں جہاں ہر انسان کو برابری اور احترام کا درجہ حاصل ہو، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/19/2014
الطاف حسین ملک میں ایسے معاشرے کے قیام کے خواہشمند ہیں جہاں ہر انسان کو برابری اور احترام کا درجہ حاصل ہو، ارکان رابطہ کمیٹی
کراچی سے گلگت تک مظلوم و محروم عوام ملک سے فرسودہ و کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں، ارکان رابطہ کمیٹی
عوام رمضان المبارک میں اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ارکان رابطہ کمیٹی کی اپیل
جس دن ملک کے غریب و محروم عوام ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو گئے اُس روز ملک میں حقیقی انقلاب برپا ہوجائے گا، ارکان رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور سیف یار خان کی فیڈرل بی ایریا اور اسکیم33 میں منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب
افطار میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، فنکاروں ، میڈیا نمائندگان سمیت حق پرست عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔19جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں افطار ڈنر کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا اور اسکیم 33میں الگ الگ افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق او ر سیف یار خان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ،شیخ صلاح الدین ،صوبائی مشیر سید فیصل علی سبزواری ،اراکین صوبائی اسمبلی سندھ عبداللہ ، خالد بن ولایت ،افتخار عالم ، معروف قوال و نعت خواں امجد صابری سمیت حق پرست خواتین ، بچوں ، نوجوانوں ، بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ افطار ڈنر کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور سیف یار خان نے کہا کہ ایم کیو ایم جناب الطا ف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم وطنوں کی بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب ، زبان اور علاقہ خدمت کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کراچی اور اندرون سندھ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان تک مظلوم و محروم عوام ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں اور پاکستان سے فرسودہ و کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ جس دن ملک کے غریب و محروم عوام ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو گئے اُس روز ملک میں حقیقی انقلاب برپا ہوجائے گا اور پاکستان حقیقتاً قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بن کر اُبھرے گا۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں غریب عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں اور ایسے معاشرے کے قیام کے خواہشمند ہیں جہاں ہر انسان کو برابری اور احترام کا درجہ حاصل ہو ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے بڑی تعداد میں افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر حق پرست عوام ، میڈیا نمائندگان ، فنکاروں اور تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین اور کے کے ایف کے تحت رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ ، صدقات اور دیگر عطیات ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے میں عملی طور پر بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں۔

4/18/2024 12:49:29 PM