Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں ایسی جمہوریت قائم ہے جو صرف چند خاندانوں کیلئے ہیں اور ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


پاکستان میں ایسی جمہوریت قائم ہے جو صرف چند خاندانوں کیلئے ہیں اور ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/18/2014
پاکستان میں ایسی جمہوریت قائم ہے جو صرف چند خاندانوں کیلئے ہیں اور ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کا اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
حقیقی جمہوریت سے ہی عوام کے مسائل کا خاتمہ کرسکتی ہے اور ایسی جمہوریت جو اقتدار عام آدمی کو دینے سے قاصر ہو وہ جمہوریت نہیں ہوتی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
انقلاب کی باتیں سب کرتے ہیں لیکن عوامی انقلاب بر پاہ کرنے والی شخصیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہے۔اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم وایم پی اے
وزیر ستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیزکی مد د ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم وایم پی اے
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا۔نوید شمسی زونل انچارج
حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں سب کو ملک کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ شہر محبتوں اور امن کا گہوراہ ہے اور اس شہر کی تعمیر وترقی سندھ کی ترقی ہے۔سید وسیم حسین ایم پی اے
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے معززین شہر کے اعزازمیں منعقدہ دعوت افطارسے خطاب

حیدرآباد۔۔۔18جولائی2014ء
پاکستان میں ایسی جمہوریت قائم ہے جو صرف چند خاندانوں کیلئے ہیں اور ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنوئنر متحدہ قو می موومنٹ رابطہ کمیٹی و ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے معززین شہر کے اعزازمیں منعقدہ دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے اشفاق منگی ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی،حق پرست ایم این اے سیدوسیم حسین، حق پرست ایم پی ایز حیدر آباد زبیر احمد خان ،صابر حسین قائم خانی،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،عائشہ آفتاب ،رعنا انصار ،اور مختلف شعبہ ہائے ز ندگی سے تعلق والے اور مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مذید کہا کہ انقلاب کسی فساد یا خون خرابہ کا نام نہیں انقلاب تبدیلی کا نام ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب و متوسط طبقہ پڑھے لکھے نوجوانوں بھیجے کرکے تبدیلی کا آغاز کردیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ حقیقی جمہوریت سے ہی عوام کے مسائل کا خاتمہ کرسکتی ہے اور ایسی جمہوریت جو اقتدار عام آدمی کو دینے سے قاصر ہو وہ جمہوریت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کا اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں ۔تقریب سے ایم کیوایم رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی باتیں سب کرتے ہیں لیکن عوامی انقلاب بر پاہ کرنے والی شخصیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہے جنھوں نے خالصتا انسانی ہمدردی قومی جذبے کے تحت ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے اوروزیر ستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیزکی مد د ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان انکی کی مدد میں کوشاں ہیں ۔ تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا اور آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کا ملک کے تمام سیاسی اکابرین سے یہی کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک کو درپیش حالات اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اپنے اپنے اختلافات کو فراموش کرکے ملک کو ان حالات سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کریں۔تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں سب کو ملک کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ شہر محبتوں اور امن کا گہوراہ ہے اور اس شہر کی تعمیر وترقی سندھ کی ترقی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں حیدرآباد شہر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کام کریں ۔

4/24/2024 9:43:34 PM