Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہنگو کے علاقے دورڑی بانڈہ میں سڑک کنارے نصب یکے بعددیگرے دو دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


ہنگو کے علاقے دورڑی بانڈہ میں سڑک کنارے نصب یکے بعددیگرے دو دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/17/2014
ہنگو کے علاقے دورڑی بانڈہ میں سڑک کنارے نصب یکے بعددیگرے دو دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر افسوس اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی 
ہنگو ے کے علاقے دور ڑی بانڈہ میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کوجلد از جلد گرفتارکیا جائے ، حکومت سے مطالبہ
لندن:۔۔17؍ جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگو کے علاقے دورڑی بانڈہ میں سڑک کنارے نصب یکے بعد دیگر ے دو دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر دکھ اور اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دھماکے میں زخمی ہونے والو ں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان افواج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دہشت گرد رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بم دھماکوں اور دہشت گردی کا سلسلہ شروع کیاہوا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کردیا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر یکجہتی کا اظہارکرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے سے ملک کی ترقی کا پہیہ جام کردیا ہے اور ملک کی معیشت تباہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ہنگو کے علاقے دورڑی بانڈہ میں سڑک کنارے یکے بعددیگرے دو دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ ہنگو ے کے علاقے دور ڑی بانڈہ میں بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کوجلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فی الفور متفقہ لائحہ عمل بنایاجائے اور دہشت گردی کے عفریت سے ملک و قوم کو جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔ 

12/10/2016 12:27:03 PM