Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار ، شاہ فیصل سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ز کے زیراہتمام افطار و ڈنر پارٹیوں کاانعقاد


ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار ، شاہ فیصل سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ز کے زیراہتمام افطار و ڈنر پارٹیوں کاانعقاد
 Posted on: 7/16/2014
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار ، شاہ فیصل سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ز کے زیراہتمام افطار و ڈنر پارٹیوں کاانعقاد
ملک کی موجودہ صورتحال ایک دوسرے کے درمیان اتحاد ، یگانگت اور بھائی چارے کی متقاضی ہے ، رابطہ کمیٹی اراکین ایم کیوایم
جو سیاسی جماعتیں ملک کے نازک حالات کو نظر انداز کررہی ہیں وہ حب الوطنی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں ، ایم کیوایم ارا کین رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہزاروں میل دور بیٹھ کر بھی ہر لمحہ ملک کے استحکام اور خود مختاری کیلئے فکر مند رہتے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل اور خالد سلطان کا افطارو ڈنر پارٹیوں سے خطاب
کراچی ۔۔۔16 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف سیکٹرز کی جانب سے رمضان المبار ک میں افطار و ڈنر پارٹیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار ، شاہ فیصل ، سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹرز کے زیر اہتمام علیحدہ علیحدہ افطار و ڈنر پارٹیاں منعقد ہوئیں جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان ، احمد سلیم صدیقی ، رشیدگوڈیل ،خالد سلطان ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی سفیان یوسف ، اقبال قادری ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ریحان ظفر ، نشاط ضیاء قادری ، محمد حسین اور سیف الدین خالد نے شرکت کی ۔افطار پارٹیوں میں نعت خوانی اور تلاوت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ نعتوں کی ریکارڈنگ بھی بجائی جاتی رہی۔ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، سیف یار خان،خالد سلطان ، معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر اور رشید گوڈیل نے کہا کہ رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت اور اور انہیں سہارا دینے کا عمل عبادت ہے اور ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اس عبادت میں شروع دن سے ہی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سیاست سے قبل خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی اور دکھی انسانیت کا جو سلسلہ برسوں قبل شروع کیا تھا وہ آج بھی نہ صرف جاری ہے بلکہ اس کی وسعت میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مزید کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال ایک دوسرے کے درمیان اتحاد ، یگانگت اور بھائی چارے کی متقاضی ہے جو سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے ملک کے نازک حالات کو نظر انداز کررہی ہیں وہ حب الوطنی کا ہرگز مظاہرہ نہیں کررہی ہیں اور انہیں اپنے رویئے ، فیصلوں اور پالیسیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہزاروں میل دور بیٹھ کر بھی ہر لمحہ ملک کے استحکام اور خود مختاری کیلئے فکر مند رہتے ہیں اور حکمرانوں سمیت ملک بھر کے اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر انہیں ذمہ داریوں کا احساس قبل از وقت دلاتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے افطار پارٹیوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک میں دہشت گردی کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ، محلہ کمیٹیاں تشکیل دیکر حفاظت کا انتظام کریں اور اپنے درمیان کسی بھی مسئلے پر اختلافات اور نفرت پیدا کرنے کے بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں کیونکہ اختلافات اور نفرتیں پیدا کرنے والے عناصر ہی اتحاد کو سبوتاژ کرکے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ 

12/7/2016 8:21:51 AM