Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت اورنگی ٹاؤن میں افضاء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت اورنگی ٹاؤن میں افضاء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
 Posted on: 7/16/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت اورنگی ٹاؤن میں افضاء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
ابتدائی طور پر لڑکے اور لڑکیوں کے لئے سلائی ،کڑہائی،مختلف کمپیوٹر کورسز اور انگلش لینگویج کے بنیادی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے
ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤ نڈیشن جناب الطاف حسین کے خدمت خلق کے فکر و فلسفہ کو آگے لیکر چل رہے، خالد سلطان
خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک بھر میں انسانیت کی خدمت کرتی آ رہی ہے، وسیم اختر
افضاء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے افتتاحی تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان اور معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر کی گفتگو
کراچی ۔۔۔۔16جولائی2014ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام نگر میں افضا ء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر1کروڑ روپے سے زائد مالیت سے قائم ہونے والے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو اورنگی کی ٹاؤن انتظامیہ اور متعلقہ حق پرست اراکین اسمبلی کے فنڈز سے تعمیر کیا گیاہے ۔ افضا ء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں ابتدائی طو ر پر سلائی ،کڑہائی،مختلف کمپیوٹر اور انگلش لینگویج کے بنیادی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں میریٹ کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں جن کی کلاسز کا آغاز عید کے فوری بعد کردیا جائیگا ۔ افضا ء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے کیا ۔اس موقع پر معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر، حق پرست اراکین اسمبلی سیف الدین خالد، محمد حسین ، ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر ویسٹ، اورنگی ٹاؤن انتظامیہ کے عہدیداران ، ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے مختلف یونٹس کے ذمہ دران، کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افضا ء الطاف ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی افتتاح کے موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے جدو جہد کے آغاز سے ہی بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر امداد کی ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤ نڈیشن کے رضاکاران جناب الطاف حسین کے اسی فکر و فلسفہ کو آگے لیکر چل رہے ہیں اور ملک بھر کے مظلوم، محروم اور غریب و نادار عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے رابطہ کمیٹی کے معاون وسیم اختر نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک بھر میں انسانیت کی خدمت کرتی آ رہی ہے اور ملک میں فلاحی اداروں میں اہمیت کا حامل ادارہ ہے جو ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں غربا ء،مساکین اور مستحقین کی امداد کے لئے بڑا امدادی پروگرام منعقد کرتاہے جس میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیا ء ضرورت اور نقدرقوم مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر افضا ء الطاف ووکیشنل ٹریننگ کے قیا م پر اہل علاقہ نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے دعا کی۔

12/2/2016 1:49:11 PM