Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، احمد سلیم صدیقی


ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 7/15/2014
ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، احمد سلیم صدیقی
متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے زیر اہتمام الحرم ہال لطیف آباد میں افطار ڈنر
افطا رڈنر میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں، ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اور معززین شہر کی شرکت
حیدرآباد ۔۔۔15، جولائی 2014ء
متحدہ سوشل فورم حیدرآبادکے زیراہتمام الحرم ہال لطیف آبادمیں افطارڈنرکااہتمام کیاگیاجس میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی،حق پرست اراکین اسمبلی سیدوسیم حسین،عائشہ آفتاب،صابرقائم خانی،دلاورقریشی،متحدہ سوشل فورم پاکستان کے مرکزی کمیٹی کے اراکین میر عبدالجبار میر جت، یوسف منیرشیخ، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی رشید بھیا، فہیم جاگیرانی، حیدر آباد زونل کمیٹی کے انچارج نویدشمسی ،جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتازاور متحدہ سوشل فورم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے اراکین سمیت شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران احمدسلیم صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ہے جوبلاتفریق رنگ ونسل عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کادرس دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی عملی خدمات کااعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں،خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہرمشکل گھڑی میں مصائب کاشکارعوام کاساتھ دیااوراپنی بساط سے بڑھ کردکھی انسانیت کی مددکی۔انہوں نے افطارڈنرکے شرکاء کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وہ آگے آئیں اورقائدتحریک الطاف حسین کے مشن ومقصدمیں ان کاساتھ دیں۔اس موقع پرمتعدداہم شخصیات نے متحدہ قومی موومنٹ کی عملی خدمات سے متاثرہوکرمتحدہ سوشل فورم میں اپنی باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔

12/8/2016 6:02:48 PM