Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں مسلح گروہوں کی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شہر میں مسلح گروہوں کی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/15/2014
شہر میں مسلح گروہوں کی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
عید کی خریداری کے موقع پر شہر میں مسلح گروہ کی مارکیٹوں پر یلغار سے عوام میں شدید اضطراب اور عدم تحفظ کا احساس پایا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی 
مارکیٹوں میں مسلح جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں لٹنے والے دکانداروں اور عوام سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی 
کراچی ۔۔۔15، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح گروہوں کی جانب سے مارکیٹوں کو لوٹنے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عید کی آمد آمد ہے اورمارکیٹوں میں عوام اپنی فیملیوں کے ہمراہ خریداری کے لئے بڑی تعداد میں جارہے ہیں اور ایسے موقع پر شہر میں مسلح گروہوں کی مارکیٹوں پر یلغار سے عوام میں شدید اضطراب اور عدم تحفظ کا احساس پایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہر میں مسلح گروہوں کے ہاتھوں لٹنے والے دکانداروں اور عوام سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اورانہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ شہر میں مسلح گروہوں کی مارکیٹوں کو لوٹنے کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے فی الفور سخت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عید الفطر کی خریداری کیلئے بازاروں میں آنے والے خاندانوں کو جرائم پیشہ افراد اور گروہوں سے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ 


12/9/2016 7:13:08 PM