Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی تجاویزپر عمل کرکے مسلم ممالک کا وقاربحال اوران جائز مقام حاصل کی جاسکتا ہے ، ڈاکٹر نصرت


جناب الطاف حسین کی تجاویزپر عمل کرکے مسلم ممالک کا وقاربحال اوران جائز مقام حاصل کی جاسکتا ہے ، ڈاکٹر نصرت
 Posted on: 7/15/2014
جناب الطاف حسین کی تجاویزپر عمل کرکے مسلم ممالک کا وقاربحال اوران جائز مقام حاصل کی جاسکتا ہے ، ڈاکٹر نصرت 
نام نہاد اسلامی شریعت کے نفاذ کے نام پر اور جبر کے ذریعے مسلم ممالک کے معصوم عوام کو نشانہ بنا کر اسلامی تشخص 
کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، ڈاکٹر نصرت 
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے زیراہتمام منعقد کی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب 
افطار پارٹی سے رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور عادل صدیقی نے بھی خطاب کیا 
کراچی ۔۔۔15، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن ملک کے دفاع ، استحکام اور خود مختاری کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے زیراہتمام منعقد کی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر نصرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیشتر مسلم ممالک میں فرقہ واریت ، تشدد ، قتل و غارتگری جاری ہے اور نام نہاد اسلامی شریعت کے نفاذ کے نام پر اور جبر کے ذریعے مسلم ممالک کے معصوم عوام کو نشانہ بنا کر اسلامی تشخص کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک کی نازک اور تشویشناک صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مسلم ممالک کی حالت زارکے متعلق حقیقت پسندانہ باتوں اوراس کوبہتربناے کے لئے دی گئی تجاویزپر عمل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر مسلم ممالک اپنے درمیان سے فرقہ واریت ، تشدد ، نفرت اور قتل و غارتگری کے رجحان کو ختم کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کیلئے محبتیں پیدا کرکے مسلم ممالک کو ان کا اصل وقار اور مقام دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردو ں کے خلاف پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور شہادتوں کے باوجود جس طرح جواں مردی ، بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کی کمین گاہوں کا خاتمہ کررہی ہے وہ خوش آئند ہے اور پاک فوج کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈاکٹر نصرت نے افطار پارٹیوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں غرباء ، مستحقین اور مساکین کو نہ بھولیں اور زکوۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ۔افطار پارٹی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور عادل صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد حسین موجود تھے ۔ 

12/4/2016 10:15:34 AM