Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبارک کے احترام والے مہینے میں اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت کھلی دہشتگردی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رمضان المبارک کے احترام والے مہینے میں اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت کھلی دہشتگردی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/14/2014
رمضان المبارک کے احترام والے مہینے میں اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت کھلی دہشتگردی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن ، ڈیفنس ، لانڈھی اور لیاقت آباد سیکٹرز کے زیراہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء 
سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید ، یوسف شاہوانی ، وسیم اختر ، عادل خان اور اشفاق منگی کا خطاب 
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کھلی جارحیت کی بد ترین مثال ہے اورتمام مسلم ممالک کو اسرائیل کی بربریت کے خلاف تمام تر اختلافات اور تضادات ختم کرکے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر عملی طور پر نہ صرف آواز بلند کرنی چاہئے بلکہ اس سلسلے میں اپنا احسن کردار بھی ادا کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، یوسف شاہوانی ، وسیم اختر ، عادل خان اور اشفاق منگی نے گزشتہ روز ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن ، ڈیفنس ، لانڈھی اور لیاقت آباد سیکٹرز کے زیراہتمام منعقد کی گئی علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، آصف حسنین ، سفیان یوسف ، خواجہ سہیل منصور ، محترمہ فوزیہ حمید، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کامران اختر ، وقار علی شاہ ، خالد احمد ، خالد بن ولایت ، محترمہ ارم عظیم فاروقی اور بھی موجود تھیں ۔ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان ہی نہیں بلکہ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کا بے گناہ اوربلاجواز خون بہایاگیا اس کے خلاف جناب الطاف حسین نے آواز بلند کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ رمضان المبارک کے احترام والے مہینے میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کھلی دہشت گردی ہے اور اس کے خلاف اقوام متحدہ ، او آئی سی ، ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو صدائے احتجاج بلند کرنا چاہئے اور اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا عمل بند کرانا چاہئے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ مجموعی طور پردنیا بھر میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد ، بھائی چارے اور یگانگت کا فقدان واضح طور محسوس کیاجارہا ہے اور اسرائیل کے حوصلوں کو اسی فقدان کی وجہ سے تقویت مل رہی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ک ہموجودہ حالات میں مسلم ممالک کو دہشت گردی ، انتہاء پسندی سمیت غزہ میں کھلی جارحیت کا بھی سامنا ہے لہٰذ ا وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم ممالک اپنی طاقت کو پہنچانیں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسرائیل کو کھلی جارحیت سے روکنے کیلئے ٹھوس اور مثبت لائحہ عمل ترتیب دیں 

12/2/2016 8:24:27 PM