Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قصبہ علیگڑھ کالونی میں سردخانے کا افتتاح کر دیا گیا


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قصبہ علیگڑھ کالونی میں سردخانے کا افتتاح کر دیا گیا
 Posted on: 7/13/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قصبہ علیگڑھ کالونی میں سردخانے کا افتتاح کر دیا گیا 
سردخانے میں30سے زائد میتیں رکھنے کی گنجائش ہے جو اورنگی ، بلدیہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کو سہولت فراہم کریگا
جناب الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کے آغا ز سے ہی ملک کے محروم و مظلوم عوام کی خدمت کی ہے، سید امین الحق 
کسی بھی مشکل گھڑی میں کے کے ایف کے رضاکاران بھی اپنے ہم وطنوں کی بھر پور مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عادل صدیقی 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور عادل صدیقی کی سردخانے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔13جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قصبہ علیگڑھ کالونی میں سرد خانے کا افتتا ح کردیا گیاہے ۔ سرد خانے میں ائیر کنڈیشن کی سہولت اور30سے زائد میتیں رکھنے کی گنجائش ہے ۔ جبکہ سردخانہ قصبہ علیگڑھ سمیت اورنگی ٹاؤن، بلدیہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرد خانے کی ضرور ت کو پورا کریگا۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سردخانے کا افتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عادل صدیقی، حق پرست اراکین اسمبلی ، کے کے ایف کے رضاکاران، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، سیکٹر و یونٹس کے کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاح کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سیاست برائے خدمت کی حکمت عملی اپنائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم بھی بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب اور رعلاقے انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کے آغا ز سے ہی ملک کے محروم و مظلوم طبقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی ہم وطنوں کی خدمت کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عاد ل صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے فلا حی کاموں کا سلسلہ نیا نہیں ہے بلکہ کے کے ایف کا ادارہ جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق اپنے آغاز سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں عوامی خدمت کرتا آرہا ہے اورکسی بھی مشکل گھڑی میں کے کے ایف کے رضاکاران بھی اپنے ہم وطنوں کی بھر پور مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ علاقے میں سرد خانے کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انکی صحتیابی اور دراز�ئ عمر کیلئے دعا کی ۔

12/7/2016 6:07:54 PM