Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب ، خالد سلطان ، اشفاق منگی


ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب ، خالد سلطان ، اشفاق منگی
 Posted on: 7/13/2014
ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب ، خالد سلطان ، اشفاق منگی
ایم کیوایم برنس روڈ ، ملیر ، نارتھ ناظم آباد اور پاک کالونی سیکٹرز کے زیراہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں سے خطاب
کراچی ۔۔۔13، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب ، خالد سلطان اور اشفاق منگی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی دی جانے والی قربانیوں کو ملک بھر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر ، ملیر سیکٹر ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر اور پا ک کالونی سیکٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افطار پارٹیوں میں علاقے کی سیاسی ، سماجی، کاروباری شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الواریٰ ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی ساجد احمد ، شیخ صلاح الدین ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی انور رضا ، محمد حسین اور وسیم قریشی بھی موجود تھے ۔ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ مسلم امہ کیلئے رمضان کا مہینہ انتہائی بابرکت اور مقدس ہے اور اس مہینے میں بے قصور اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی ، بم دھماکوں اور فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک دہشت گرد رمضان المبارک کا تقدس پامال کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج ملک کی سرحدوں پرمحاذ جنگ میں مصروف ہے وہیں ملک بھر کے عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے اور ایسے مشکوک عناصر اور چیزوں پر کڑی نگاہیں رکھنی چاہئے جو ملک کی نازک ترین صورتحال کو مزید بد سے بد تربنا کر عوام کے اتحاد کو ختم کرکے انتشار اور نفاق کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔ حیدر عباس رضوی ، عبد الحسیب ، خالد سلطان اور اشفاق منگی نے افطار پارٹیوں کے شرکاء کو رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتوں کا ملک و قوم اور پاک فوج پر اپنا خصوصی نزول فرمائے اور رمضان المبارک کی اصل روح کے مطابق ہمیں عبادت کی توفیق عطا کرے ۔ 

12/8/2016 4:04:05 PM